لاہور(سٹاف رپورٹر) لیسکو کے زیرانتظام آٹھوں سرکلز میں بجلی کے ترسیلی نظام کی حفاظت کیلئے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تما م سرکلز میں سالانہ مینٹیننس پروگرام کا آغاز کیاگیا جس دوران کھمبوں اور لائینوں کے قریب لگے ہوئے د رختوں کی شاخوں کی کٹائی سمیت سسٹم کی صفائی اور مرمت کے کام سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے لیسکو کی ضرار شہید روڈ سب ڈویژن کا اچانک دورہ کیا اورسرفراز رفیقی روڈ فیڈر سے منسلک علاقوں میں جاری مینٹیننس پروگرام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جی ایم آپریشن پرویز اقبال، ایس ای ساؤتھ منظور حسین اورایڈیشنل ایکسئین کینٹ ملک بلال بھی چیف لیسکو کے ہمراہ تھے ۔ لیسکو کے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے بچوں،بیواؤں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب لیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں منعقد کی گئی جس میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، سینئر نائب صدر ہائیڈرو یونین حاجی یونس اورایڈیشنل جنرل سیکر ٹری اسامہ طارق سمیت یونین رہنماؤں نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو نے نئے بھرتی ہونے والے لائن سٹاف کو سیفٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ بعد ازاں 12 ملازمین کے بچوں /بیواؤں میں کمرشل اسسٹنٹ،ایل ڈی سی، ایس ایس اوII ، اسسٹنٹ لائن مین اور مالی کیڈر کے تقرر نامے تقسیم کئے گئے ۔