نیو یارک،نئی دہلی (ندیم منظور سلہری سے، نیٹ نیوز ، صباح نیوز) بھارت میں فوج کے ہاتھو ں ہلاک 14افراد کی آخری رسومات اداکردی گئیں۔وزیر اعلیٰ ناگا لینڈ نیفیئو ریو نے بھارتی فوج کے اختیارات ختم کرنے کامطالبہ کردیا ،بھار تی فوج کیخلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا جس پر پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ ہوا ،متاثرہ ضلع میں کرفیو نافذ ہے جبکہ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، کوہیما میں متاثرین نے شمع بردار مارچ کیا،امریکہ میں ساوتھ ایشین ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں بھارتی ریاستوں آسام اور ناگالینڈ میں چلنے والی علیحدگی پسند تحریکوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ریاستوں میں گزشتہ کئی دہائیوں سے چلنے والی علیحدگی پسندوں کی پُرتشدد کاروائیوں میں غیر معمولی اضافہ نے جہاں بھارتی حکومت کی رٹ کو ایک بار پھر چیلنج کیا وہیں کرنٹ افئیرز کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں بھارت میں کچھ بڑا ہونے والا ہے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کو خفیہ اداروں نے آگاہ کیا ہے کہ علیحدگی پسند گروپوں کی جدید ہتھیاروں تک رسائی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے ۔