مکرمی ! گزشتہ دنوں میں ویلنٹائن ڈے کے مقابلے میں "یومِ حیا" کو پاکستان میں اس قدر جوش و جذبے منایاگیا۔کچھ خواتیں کی جانب سے Feminism جیسی بے حیائی کا واویلا حیا اور اقدار کے فروغ کی جد ہ جہد میں دب کر رہ گیا۔ کہنے میں تو یہ عورتیں ہی تھیں جو عورت کی آزادی کے لئے بے لگام اور مادر پدر آزادی کے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی تھیں مگر امت کی با حیا مائوں بہنوں نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔عورت کی آزادی کیا ہے اس کا جواب ایک اہل این نے کچھ یوں دیا کہ ایک پاکستانی صاحب سے کسی برطانوی نے کہا کہ اسلام میں تو عورت کو قید کر دیا جاتا ہے ، نہ تو کسی سے ہاتھ ملا سکتی ہے نہ چہرہ دکھا سکتی ہے۔ ان پاکستانی صاحب نے تاریخی جواب دیا : " ملکہ برطانیہ سے ہر کوئی ہاتھ نہیں ملا سکتا سوائے مخصوص لوگوں کے کیونکہ وہ ملکہ ہیں ان کا خاص مقام ہے اسی طرح ہماری ہر مسلمان عورت ہمارے لیے ملکہ ہے۔ مخصوص رشتوں کے علاوہ کوئی اس سے ہاتھ نہیں ملا سکتا"۔ (مّارہ ایاز)