کیف (اے ا یف پی) یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خود پر الزامات کی آڈیو سامنے آنے پر وزیراعظم اولیکسی کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرا موقع ملنا چاہئے ۔٭پانامہ سٹی (اے ایف پی) پانامہ کے پسماندہ علاقے میں مذہبی رسومات میں چھ بچوں اور ایک حاملہ خاتون کی قربانی کے واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ۔٭تیونس (اے ایف پی) تیونسی صدارتی گارڈز پر حملے کے کیس میں 8 افراد کو سزائے موت سنا دی۔٭کولون(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ ائیرلائن نے خاتون کا پرواز میں سوار ہونے سے قبل زبردستی حمل ٹیسٹ لے لیا۔٭لندن(نیٹ نیوز) برطانوی حکومت نے یورپی یونین سے اخراج پر تقریبات کا اعلان کردیا۔٭موصل(نیٹ نیوز)عراقی فوج نے داعشی مفتی ابو عبدالباری کو گرفتار کرلیا۔٭انقرہ(آن لائن) ترکی نے کہا ہے کہ ’’ قپان‘‘آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کر دیئے گئی ہیں۔٭پنسلوانیا (نیٹ نیوز) امریکہ کی عدالت نے فارما سوٹیکل کمپنی کیخلاف 8ارب ڈالر کا جرمانہ ختم کردیا ۔٭برلن(نیٹ نیوز)یورپی یونین نے شام میں آپریشن پر ترکی کیلئے امدادمیں کٹوتی کردی۔٭ینگون(نیٹ نیوز)میانمار کے دورہ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے 30سے زائد معاہدے کئے ہیں۔٭نئی دہلی (اے ایف پی )بی جے پی نے نئی دہلی میں انتخابات کیلئے 20دن میں 5000ریلیوں کا منصوبہ بنایا ہے ۔٭بنانی صدر نے بیروت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پرتشدد ہوگئے تو اے آر ایم وائی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔٭بیروت(اے ایف پی )صدر لبنان میشل نے بیروت میں مظاہروں پر فوج کو مداخلت کیلئے طلب کرلیا ۔٭واشنگٹن(آن لائن) ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ویڈیو میں ٹرکوں میں موجود ایرانی مظاہرین کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔٭میڈرڈ (نیٹ نیوز) سپین کے ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر لاٹری نکلنے پر براہ راست نشریات کے دوران استعفیٰ دیدیا جو انہیں کافی مہنگا پڑا۔٭منیلا(نیٹ نیوز)فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اگلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔