لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف فیملیز فزیشن کی جانب سے 29ویں فیملی میڈیسن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فیاض الچوہان نے شرکت کی۔ فیملی میڈیسن کانفرنس میں وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم,وی سی کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی ڈاکٹر مسعود گوندل سمیت امریکہ اور سعودی عرب سے آئے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب میں ملک بھر سے فیملیز فزیشن کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں جدید ریسرچ پر مقالے پیش کیے گئے اس کے علاوہ ایم آر سی جی پی(ممبر روئل کالج جنرل فزیشن) کرنے والوں کو رائل کالج انگلینڈ کی جانب سے گولڈ میڈل دئیے گئے ۔فیملی میڈیسن کانفرنس آج اختتام پذیر ہو گی ۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر کی جانب سے ایم آر سی جی پی کا امتحان پاس کرنے والوں میں گولڈ میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیے ۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ پاکستان سوسائٹی آف فیملی فزیشن کا یہاں بلانے پر شکر گزار ہوں۔پنجاب میں پچھلے دس سالوں میں ینگ ڈاکٹرز سے مسائل اب تک حل نہیں ہوسکے ۔اب پنجاب میں وزیر ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد پروفیشنل ڈاکٹر ہیں۔ہیلتھ کارڈ میں سیریس انجری کا بھی علاج معالجہ ہوسکے گا۔عمران خان کی حکومت میں عوام کا معیار اور عزت بحال کرنے میں دلچسپی ہے ۔