کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے کے ساتھ ہی مارکٹوں میں پی ایس ایل ٹیموں کی شرٹوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ۔لوگ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شرٹس خرید رہے ہیں۔ کراچی کنگزاورپشاور زلمی کی شرٹس کے خریدارزیادہ ہیں۔مارکیٹوں میں جگہ جگہ پی ایس ای کی رنگ برنگی شرٹس دکھائی دے رہی ہیں۔لوگ اپنی پسند کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کی شرٹس خریدرہے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سیم رونق بڑھ گئی ہے ۔ساری ٹیموں کی شرٹس مارکیٹوں میں دستیاب ہیں ۔کراچی کنگزاورپشاورزلمی کی شرٹس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ۔