Common frontend top

اسلام آباد


جج کی میعاد ، فیصلے طاقتور حلقوں کی خوشنودی سے مشروط کرنا تباہ کن ہوگا:جسٹس مقبول

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار) جسٹس مقبول باقر کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریٹائر ہونے والے جج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ جسٹس مقبول باقر نے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے مخصوص ججوں پر مشتمل بینچز بنانے پر سوال اٹھائے ۔چیف جسٹس نے کہا آمریت کے دور میں جسٹس مقبول باقر نے پی سی ا وکے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں 21 ماہ کی معطلی برداشت کی، جسٹس مقبول باقر کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انھوں نے کہا جسٹس مقبول باقر نے بہت
مزید پڑھیے


رواں مالی سال: غیرملکی سرمایہ کاری میں58.59 فیصداضافہ

پیر 04 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 275 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.59 فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 173.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔فروری 2022 میں ملک میں مالیاتی بزنس
مزید پڑھیے


عدم اعتماد غیرآئینی قرار، وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل؛سلامتی کمیٹی نے بیرونی سازش کی تصدیق کردی تو نمبر گیم غیرمتعلقہ:عمران

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی؍ اے پی پی)قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 5 ایک کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کردی گئی جبکہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وفاقی وزیر قانون و اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا موقف سننے کے بعد رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئین کے آرٹیکل 5
مزید پڑھیے


سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، ابتدائی سماعت کے بعد لارجر بینچ تشکیل؛کوئی ادارہ غیر قانونی کام نہ کرے: چیف جسٹس

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار،92 نیوزرپورٹ،صباح نیوز،نیٹ نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے موجودہ ملکی صورتحال پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں جوہوااس پرتشویش ہے ، تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھائیں۔ عدالت عظمیٰ نے معاملے پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیاجو آج سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے صدر مملکت کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور تحریک عدم اعتمادپر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو احکامات جاری کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا کہ صدر اور وزیراعظم کے مزید احکامات عدالتی فیصلے سے مشروط ہونگے ،عدالت عظمیٰ نے اپنے
مزید پڑھیے


اپوزیشن کا اپنا اسمبلی اجلاس، عدم اعتماد 197 ووٹ سے کامیاب،عمران غدار،آرٹیکل 6 لگے گا:قائدین

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد ، لاہور،لندن( سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصو صی،92 نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے اپنا قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا، لیگی رہنما ایاز صادق سپیکر کی نشست پر براجمان ہوئے اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی، 197 ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔اس موقع پر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 197 ووٹ پڑے ہیں جس میں حکومتی منحرف ارکان کے ووٹ بھی شامل ہیں۔متحدہ
مزید پڑھیے



چودھری سرور برطرف،عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد ،لاہور( خبر نگار خصوصی، خصوصی نیوز رپورٹر ، وقائع نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرتے ہوئے چودھری سرور کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کی منظوری اور عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دیدی ۔ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرنے آرٹیکل 101 کے تحت یہ منظوری دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چودھری سرور کو ناراض ارکان کا گروپ بنانے اور ن لیگ کی حمایت کرنے پر برطرف کیا گیا ۔بعدازاں عمرسرفرازچیمہ نے گورنرپنجاب کے عہدے کا
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد آج اسلام آباد کا رخ کرے گی

اتوار 03 اپریل 2022ء
اسلام آباد(قاسم نواز عباسی)وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد وفاقی دارلحکومت کا رخ کرے گی، اس حوالے سے تحریک انصاف یوتھ، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن، ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے منصوبہ بندی کر لی۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں عمران خان کے جیالے پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں۔
مزید پڑھیے


ملک گیرپرامن احتجاج کی کال،آج اپوزیشن کو شکست دیکر دکھائوں گا:وزیراعظم

اتوار 03 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے آج ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہاکہ عدم اعتماد پر امریکہ نے اپوزیشن کیساتھ ملکر سازش کی، نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ، اچھائی اور برائی میں نیوٹرل رہیں گے تو بُرائی کا ساتھ دیں گے ،بیرونی سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہئے ،آج فیصلہ کریں گے سازشیوں کے خلاف کیا قانونی کارروائی کرنی ہے ، ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا منصوبہ بنایا ہے ، فوج کے ساتھ میرا کوئی اختلاف نہیں، منحرف ارکان غیر ملکی سازش کا حصہ
مزید پڑھیے


فیصلہ کن گھڑی آگئی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ؛کپتان اپنے تمام ارکان سمیت اسمبلی جائیں گے

اتوار 03 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصو صی،سٹاف رپورٹر، نیٹ نیوز، 92 نیوز رپورٹ،این این آئی) عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں ،فیصلہ (آج)ہوجائے گا، عمران خان نے ارکان سمیت اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ۔ قومی اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس کا6نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا،وقفہ سوالات قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے ،6نکاتی
مزید پڑھیے


میزائل واقعہ بھارتی غیر ذمہ داری کا ثبوت :صدر ؛چین ، امریکہ دونوں سے تعلقات بڑھانا چاہتے :آرمی چیف، روس ،یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ

اتوار 03 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ) صدر عارف علو ی نے کہا ہے کہ پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ بھارتی غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چین ، امریکہ دونوں سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ،پاکستان کو یوکرین کے بحران پر شدید تحفظات ہیں، یوکرین پرروس کے حملہ سے بدقسمتی سے آدھا ملک تباہ ہوا اورکئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ، دونوں ممالک کوبحران کے حل ،صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے اپنا کرداراداکرنا چا ہیئے ، یوکرین بحران کی وسعت سے کسی ملک کوفائدہ نہیں ہوگا، پاکستان یوکرین
مزید پڑھیے








اہم خبریں