Common frontend top

الیکشن 2018


انتخابی مہم خاتمہ کے بعدتشہیر پرالیکشن کمیشن کا تحفظات کااظہار

بدھ 25 جولائی 2018ء
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ،سپیشل رپورٹر) الیکشن کمیشن نے پیمرا سے سیاسی پارٹیوں کی رات 12بجے کی ڈیڈلائن کے برخلاف تشہیری پروگرام /نشرِمکرر نشر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ ہدایت نامہ کی رُو سے 23جولائی 2018ئکو رات 12بجے کے بعد کسی بھی طرح کی سیاسی سرگرمیوں کی براہِ راست نشریات یا ریکارڈنگ اور اشتہارات پر پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کے انتخابی اشتہارات شائع ہونے پر شدید
مزید پڑھیے


فنکاروں کی اکثریت عمران خان کووزیراعظم دیکھنے کی خواہاں

بدھ 25 جولائی 2018ء
کراچی (رپورٹ:عمران شیخ)عام انتخاب کا بڑا معرکہ آج ( بدھ کو) ہورہا ہے ،عام شہری کی طرح فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے آئندہ منتخب ہوکر وزیراعظم کے منصب پر فائزہونے والے لیڈرکے حوالے سے 92 نیوز کی جانب سے کئے گئے سروے میں فنون لطیفہ کی اکثریت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم دیکھنے کی خواہش مند نظرآئی۔اداکارفہد مصطفیٰ، ثناء فخر،ہمایوں سعید، نوربخاری، شہزاد نصیب (پروڈیوسر)، چوہدری اعجازکامران (چیئرمین فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن)،روفی انعم،دیا رحمان، عائشہ صنم، اشعراصغر(ہدایتکار)،نبیل قریشی(ہدایتکار)،فارس خان ، شگفتہ سلیم، عینی طاہرہ، نشاء خان، اورپرویز صدیقی کا کہنا تھا کہ
مزید پڑھیے


پنجاب،پی ٹی آئی 70سے زائد قومی اسمبلی نشستیں جیتے گی: سول خفیہ ادارہ

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(جوادآراعوان) ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے آج ہونیوالے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 70سے زائد نشستیں جیتنے کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کوتقریباً 45 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے اعلیٰ سول خفیہ ادارے کے الیکشن 2018 ئسے متعلق آخری فیلڈ سروے رپورٹ’’ ریس لیڈر‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ92 نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی پوزیشن جنوبی اور شمالی پنجاب میں خاصی مضبوط ہے جبکہ وسطی پنجاب میں بعض سیٹوں پر اسکے الیکٹیبلز اور کچھ سیٹوں پر عمران خان کا
مزید پڑھیے


تحریک انصاف نے اپنے پولنگ سٹاف کوذمہ داریاں تفویض کردیں

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(خصوصی نمائندہ) تحریک انصاف نے لاہور کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقوں کے لئے اپنے پولنگ سٹاف کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے الیکشن مینجرز نے روزنامہ92 نیوز کو بتایا کہ انتخابی ڈیوٹی کے لئے تمام پولنگ سٹاف کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، پولنگ ایجنٹس صبح 5:30بجے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر پہنچ جائیں گے اور ووٹ گنتی تک اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ، اپنی سواری رکھنے والا پولنگ سٹاف خود پہنچے گا جبکہ دیگر کو پارٹی ٹرانسپورٹ
مزید پڑھیے


ن لیگ سمیت کئی جماعتوں نے الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کر دئیے

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور،اسلام آباد ،کراچی (،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج پر نظر رکھنے کیلئے الیکشن سیل ، مانیٹرنگ روم قائم کردئیے ۔ (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹائون میں اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں عام انتخابات کے لیے ماڈل ٹائون میں (ن) لیگ کا مانیٹرنگ روم بنا دیا گیا جس میں ملک بھر میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے مسائل پر نظر رکھی جائے گی۔تحریک انصاف نے پولنگ کے دوران کسی بھی قسم کی شکایت کی
مزید پڑھیے



پنجاب : 5487پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار ،تفصیلات جاری

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور، اسلام آباد( کامرس رپورٹر، صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 48 ہزار 257 میں سے 5 ہزار 487 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہیں جبکہ 15 ہزار 72 پولنگ سٹیشن حساس اور 27 ہزار 698 پولنگ سٹیشن نارمل ہیں۔اسلام آباد کے 30پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 80حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے 717 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، 3 ہزار 123 حساس اور راولپنڈی کے 145 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 99 حساس ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے
مزید پڑھیے


لاہورپولیس نے الیکشن کی سرگرمیوں کومانیٹرکرنے کیلئے سمارٹ ایپ متعارف کرادی

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(سپیشل رپورٹر‘کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے عام انتخابات کو پُر امن بنانے اور تمام سرگرمیوں کومانیٹرکرنے کیلئے نئی سمارٹ ایپ متعارف کرا دی ، سمارٹ ایپ میں لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز، ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور متعلقہ افسران کے نام و رابطہ نمبرز کا اندارج کر دیا گیا ہے ۔سمارٹ ایپلیکیشن میں تمام پولنگ سٹیشنز کو جیو ٹیگ کر لیا گیا ہے ۔کوئی بھی پولیس آفیسر سمارٹ ایپ کے ذریعے کسی بھی پولنگ سٹیشن کو لوکیٹ کرکے اسکا دورہ آسانی سے کر سکتا ہے ۔متعلقہ پولیس آفیسر پولنگ ڈے پر سمارٹ ایپ کے ذریعے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں
مزید پڑھیے


سرگودھا:غیرقانونی ریلی پرمجلس عمل کے امیدوار اور 2بیٹوں سمیت 20افراد کیخلاف مقدمہ

بدھ 25 جولائی 2018ء
سرگودھا(کرائم رپورٹر)مجلس عمل حلقہ پی پی 73کے امیدوارمیسراحمد گجر اورانکے دوبیٹوں سمیت بیس کارکنوں کیخلاف غیرقانونی ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ایم ایم اے حلقہ پی پی 73کے امیدوار میسر احمدگجر کی قیادت میں مین بازار بھلوال میں غیر قانونی اِنتخابی ریلی نکال کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پرمیسر احمدگجر ،انکے بیٹوں ارقم احمد،عبداﷲ گجر یوتھ ونگ کے ضلعی صدر یاسر گجرکے ساتھیوں زاہد اقبال‘ غوری وغیرہ 20سے زائدافراد کیخلاف دفعہ 144 ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔
مزید پڑھیے


ملی مسلم لیگ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرے گی:حافظ سعید

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا بھرپور ویژن رکھتی ہے ۔اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو مستحکم فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ملی مسلم لیگ آج پاکستان میں اتحاد کی وہی فضا قائم کرے گی جو قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت بنائی تھی ۔کارکنان گھر گھر ملی مسلم لیگ کا پیغام پہنچائیں کہ پاکستان کو دنیا کا عظیم ترین ملک بنانے کے لیے کرسی پر مہر لگائی جائے ۔خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کریں گے ۔مختلف وفود سے
مزید پڑھیے


’’25 جولائی کوووٹ ڈالنا نہ بھولئے آپکا ووٹ آپکے کی ضمیر کی آواز‘‘ الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس مہم

بدھ 25 جولائی 2018ء
کراچی (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات میں ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ دلچسپی کے لئے ایس ایم ایس مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ’’ ای سی پی ‘‘ کے نام سے تمام موبائل فون پر ووٹرز کی آگاہی کے لئے ایس ایم ایس بھیجا جارہا ہے اور ہر فرد کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔ ایس ایم ایس ’’25 جولائی کوووٹ ڈالنا نہ بھولئے ،آپکا ووٹ آپکے کی ضمیر کی آواز‘‘ تحریر ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں