Common frontend top

انٹرٹینمٹ


عائزہ خان اور عمران اشرف نئی سیریل میں ایک ساتھ

جمعه 14 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکار عمران اشرف کو اب ایک ساتھ سکرین پر دیکھا جا سکے گاعائزہ خان اور عمران اشرف کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب اِن دونوں منجھے ہوئے فنکاروں کو نجی چینل کی سکرین پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت یہ خبر وائرل ہے کہ یہ دونوں فنکار ڈرامہ سیریل ’’چوہدری اینڈ سنز‘‘ میں کاسٹ کیے جا رہے ہیں ۔پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ڈرامہ شائقین کافی پر جوش اور خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔مداحوں کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ
مزید پڑھیے


اداکارزاہد احمد بھی ہمایوں سعید کے حق میں بول پڑے

جمعرات 13 جنوری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار زاہد احمد نے ہمایوں سعید کو ’’دی کراؤن‘‘ میں کاسٹ کیے جانے پر بے جا تنقید کرنے والوں کو چپ کروادیا۔زاہد احمد نے ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستانی اداکاروں کا کوئی ایجنٹ نہیں ہوتا اسلئے پاکستانی اداکار عالمی سطح پر نمائندگی کرنے سے محروم رہتے ہیں۔
مزید پڑھیے


کم میک اپ کے مشورے پر جنت کا ایمن کو کرارا جواب

جمعرات 13 جنوری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل وٹک ٹاکر جنت مرزا کا ایمن خان کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دینے پر کرارا جواب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ ایمن خان کو کم میک اپ کرنے کے مشورے پر کرارا جواب دے دیا ہے ۔ایک ویڈیو میں جنت مرزا کو پنجابی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’کسی کے گھر کا مسئلہ ہے ، آپ کو کیا حق ہے کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا‘‘۔ویڈیو کے کیپشن میں پڑھا جاسکتا ہے کہ’ ’جب اپنے چہرے پر بہت سے میک اپ اور
مزید پڑھیے


ایمن سلیم کی سالگرہ ، ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

جمعرات 13 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)اْبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی ہیں ایمن سلیم نے اپنی انسٹا سٹوری پر سالگرہ کے موقع پر اْنہیں ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ’’ سالگرہ پر نیک خواہشات کے اظہار کرنے کے لیے سب کا شکریہ‘‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آرہا کہ ہم ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔ایمن سلیم کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں نے فنکارہ کو لمبی عمر کی دعائیں بھی دیں۔
مزید پڑھیے


اداکارہ حرا مانی کی ’’سواری‘‘ کو 6 ملین ویوز مل گئے

هفته 08 جنوری 2022ء
کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے گانے ’سواری‘ کے یوٹیوب پر 6.2 ملین ویوز ہوگئے ہیں۔حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنی اس بڑی کامیابی پر ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا کہاو ایم جی (OMG) یہ ناقابل یقین اور بہت بڑی کامیابی ہے ۔اْنہوں نے اس کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’اْن کی زندگی کا پہلا آفیشل گانا اور وہ بھی اتنا ہٹ ہوا، یہ سب اْن کے مداحوں کا کمال ہے یار اتنا پیار کرتے ہیں۔‘اْنہوں نے لکھا کہ 6.2 ملین ویوز ہونا
مزید پڑھیے



ثنا خواں نورینہ امتیاز کا پنجابی نعتیہ کلام مقبول

هفته 08 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)نعت خواں نورینہ امتیاز پنجابی نعتیہ کلام کی مقبولیت نئے صوفیانہ کلام اور نعت رسول مقبول کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ نورینہ امتیاز نے نائنٹی ٹو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2012ء میں حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل اور ایوارڈ سے نوازا گیا تھا انہوں نے کہا نائنٹی ٹو نیوز چینل کی رمضان ٹرانسمیشن ہوں یا دیگر محافل کی تقریبات منعقد ہوں وہاں مجھے بے حد پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے


ریمبو کے ڈانس نے شوبز ستاروں کی محفل کو گرما دیا

هفته 08 جنوری 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار ریمبو کے ڈانس نے شوبز ستاروں کی محفل کو گرما دیا اور دوستوں کے اصرار پر ریمبو نے دوبارہ ڈانس کیا ، شان نے بھارتی گانے پر ڈانس ہونے کی وجہ سے افضل خان کے ڈانس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ شوبز ستارے شان ، سعود، ریشم، کوریو گرافر پپو سمراٹ ،ریشم اور دیگر ایک جگہ اکٹھے ہوئے جہاں پر ریمبو نے ایک گانے پر ڈانس کے کچھ سٹیپس کر کے دکھائے ۔ ریشم نے کوریو گرافر پپو سمراٹ سے پوچھا تو انہوں نے بہترین کہا تاہم شان سے پوچھا تو انہوں
مزید پڑھیے


اداکارہ رز کمالی عنقریب نئے پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی

هفته 08 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل وداکارہ رز کمالی عنقریب نئے پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی جن کی تیاری ان دنوں جاری ہے ۔رز کمالی کا شمار شوبز کی معروف شخصیات میں ہوتا جو ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری اور ریڈیو میزبانی کے شعبے میں بھی کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی سمیت تمام چینلز کے ڈراموں میں بے شمار یادگار کردار کئے جو ناظرین کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔ رز کمالی نجی مصروفیات کی بنا پر کافی عرصہ سے کام نہیں کررہی تھیں۔
مزید پڑھیے


عثمان راج کی پہلی فلم ’’ چھُو لے آسمان ‘‘ 25 فروری کو ریلیز ہوگی

هفته 08 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل واداکار عثمان راج کی پہلی فلم "چھولے آسمان’’ کی نمائش کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس فلم میں عثمان راج کے مقابل ماڈل زارا احمد کو متعارف کرایا گیا ہے جب کہ کاسٹ میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کو بھی موقع دیا گیا ہے ۔یہ فلم کافی عرصہ سے نمائش کی منتظر تھی لیکن کورونا کے باعث سینما گھر بند ہونے سے اسے ریلیز نہیں کیا جا رہا تھا تاہم اب نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔یہ فلم آئندہ ماہ یعنی 25 فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔ کاسٹ میں عثمان راج
مزید پڑھیے


عروج، زوال، آسانیاں ، مشکلات زندگی کا حصہ ہیں: حمیرا ارشد

جمعه 07 جنوری 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ عروج ، زوال، آسانیاں، مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور میں نے ان کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے ، اگر آپ مشکلات سے بھاگیں گے تو یہ آپ کا تعاقب کریں گی اس لئے ان کا سامنا کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں حمیر ا ارشد نے کہا کہ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے اور اس میں کامیاب رہی ہوں ۔ کسی بھی انسان کی زندگی میں آسانیاں ہیں تو اسے مشکلات کے لئے بھی تیار رہناچاہیے کیونکہ وقت سدا ایک جیسا نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں