Common frontend top

ڈاکٹر حسین پراچہ


کب یادمیں تیرا ساتھ نہیں!


اڈیارڈ کپلنگ نے اپنی ایک نظم میں لکھا تھا کہ ’’مشرق‘ مشرق ہے اور مغرب‘ مغرب ہے اور کبھی یہ دونوں آپس میں مل نہیں سکتے‘‘ مگر بعض اوقات’’مغرب‘‘ مشرق میں آ کر یوں ’’مشرقی‘‘ بن جاتا ہے کہ جسے دیکھ کر خود اہل مشرق رشک کرنے لگتے ہیں۔ ’’آخر کار وہ لمحہ آ ہی گیا جب مجھے دولہا کے گھر والوں کا سامنا کرنا تھا۔ وہ مجھے پہلے ہی دل و جان سے قبول کر چکے تھے۔ میں ایک سٹول پر بیٹھی ہوئی تھی اور میرے چاروں طرف گائوں کے بڑے بزرگ جمع تھے۔داڑھی والے‘ مہندی رنگے بالوں والے‘چھوٹے اور
هفته 13 اپریل 2019ء مزید پڑھیے

کیا اگلی حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی

جمعرات 11 اپریل 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
بانی جماعت اسلامی سیدابوالاعلی مودودی کی خوش اخلاقی اور دلنوازی کا عکس جمیل جماعت اسلامی کے ہرقائد کی شخصیت میں نمایاں طور پر دکھائی دیتاہے۔ جماعت والے جب اس خوئے دل نوازی کیساتھ اپنی تقریبات میں شرکت میں تبادلہ خیال کیلئے بلاتے تو ہم بھی چلے ہی جاتے ہیں جب اس طرح پیام آئے گزشتہ روز سینٹرسراج الحق کی دوسری مدت امارت کی تقریب حلف برداری بلاشبہ جماعت اسلامی کی روایات کے عین مطابق انتہائی باوقار اور منعظم تھی۔جماعت اسلامی کی سیاسی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی آئی یا نہیں مگر منصورہ کی عمومی فضا میں ہمیں خاصی کشیدگی اور
مزید پڑھیے


کیا ہم تیار ہیں؟

منگل 09 اپریل 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
جناب شاہ محمود قریشی سے ہماری ہلکی پھلکی پرانی شناسائی ہے۔ وہ خوش لباس بھی ہیں‘ خوش کلام بھی ہیں اور خوش اخلاق بھی۔ جب بات کرتے ہیں تو فصاحت و بلاغت کے دریا بہا دیتے ہیں۔ مگر کبھی مبالغہ آرائی سے کام نہیں لیتے۔ یوں بھی جنگ اور امن جیسے نازک معاملات جس احتیاط کا تقاضا کرتے ہیں اس کو شاہ صاحب ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تازہ ترین انٹیلی جنس معلومات قومی میڈیا پر بیان کر کے نہ صرف اپنی قوم بلکہ عالمی برادری کو بھی چونکا دیا ہے شاہ
مزید پڑھیے


اردو زبان اور نیب کی ہتھکڑیاں

هفته 06 اپریل 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
جناب عمران خان کی سادگی اظہار پر ایک دنیا فدا ہے۔ وہ جو بات کہتے ہیں اسے سن کر لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خان صاحب نے ان کے دل کی بات کی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں جلوہ افروز ہو کر انہوں نے حیدر آباد یونیورسٹی کا ’’سنگ بنیاد‘‘ رکھا ہے۔ اس تقریب کے موقع پر ان کے تازہ ترین ارشادات سادگی بیان کا شاہکار ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں انگریزی تقریر کر کے عوام کی توہین کی ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ انگریزی بول کر پڑھے لکھے لگیں گے۔
مزید پڑھیے


ذوالفقار علی بھٹو :ناقابل فراموش سیاست دان

جمعرات 04 اپریل 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
آج چالیس برس گزر جانے کے باوجود اگر ذوالفقار علی بھٹو کا نام زندہ ہے تو یہ بھٹو کی شخصیت کا کرشمہ ہے یا اس کے خاندانی و سیاسی وارثوں کی سیاست کا کمال ہے؟ ہماری سیاست کے بعض ایسے واقعات اور شخصیات ہیں جن کی یاد تازہ کر کے آنکھیں نمناک ہو جاتی ہیں اور آدمی سوچنے لگتا ہے کہ کیا تقدیر کا لکھا ٹالا نہ جا سکتا تھا؟ ذوالفقار علی بھٹو اپنی تمام تر ذہانت و فطانت کے باوجود ہماری سیاسی تاریخ کی ایک متنازعہ شخصیت ہیں۔ بھٹو کا سب سے بڑا کارنامہ 1973ء کا متفقہ آئین ہے۔ حصول وطن
مزید پڑھیے



’’تبدیلی آ گئی‘‘

منگل 02 اپریل 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
آغاز معصوم خواہشات کے اظہار سے کرتے ہیں۔ دورہ سندھ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی کے جلسے میں عمران اسماعیل سے ’’تبدیلی آ گئی‘‘ کا گانا سننے کی فرمائش کی اور پھر خود ہی یہ کہہ کر انہوں نے اپنی معصوم خواہش کو کچل دیا کہ اب آپ گورنر سندھ ہیں اس لئے آپ کا گانا مناسب نہیں۔ دوسری معصوم خواہش کا اظہار دو روز پہلے وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام کو طفل تسلی دیتے ہوئے کیا تھا کہ آپ گھبرائیں نہیں اور نہ ہی آنسو بہائیں تیل نکل آیا تو پھر ہر طرف بہاریں ہی
مزید پڑھیے


اے استاد محترم! ہم شرمندہ ہیں

هفته 30 مارچ 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
معلم کون ہوتا ہے؟ معلم ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو اندر کی ’’روشنی‘‘ بااثر لاتا ہے جو اپنے طلبہ و طالبات کو بلندیوں کی راہیں دکھاتا ہے، جو اقبال کے الفاظ میں دلوں کو سوز و سازِ آرزو اور ذوق و شوق کی حرارت سے بھر دیتا ہے۔ جو خودکسی مقصد کا دیوانہ ہوتا ہے اور دوسروں میں بھی ایسی ہی زندگی پیدا کردیتا ہے۔ ایک حقیقی معلم نہ صرف اپنے طلبہ کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس کے جذبوں کی خوشبو سے گردوپیش بھی معطر ہو جاتے ہیں۔ کبھی سرکاری سکول ہی ہماری سوسائٹی کے ماتھے کا جھومر ہوتے تھے
مزید پڑھیے


مستحسن فیصلہ

جمعرات 28 مارچ 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
زندگی واپس لینے کا اختیار بھی زندگی دینے والے نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ تاہم زندگی بچانے کے لیے انسانوں کو سر توڑ کوشش کرنے کا مکلف ٹھہرایا گیا ہے۔ اس اعتبار سے دیکھیں تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نہایت حکیمانہ فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کی حومت نے میاں نوازشریف کی بیماری کو غیر سنجیدہ انداز میں لیا اور انہیں کبھی اس ہسپتال میں کبھی اس ہسپتال میں کبھی ایک بورڈ کے پاس کبھی دوسرے بورڈ کے پاس پیش کیا اور پھر جس تضحیک آمیز انداز میں ان کی بیماریوں اور
مزید پڑھیے


سنسان راستوں پہ اُگی گھاس اور اخوت یونیورسٹی

منگل 26 مارچ 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
تاریخی دن کے آغاز کے ساتھ ہی ایک دلچسپ حقیقت کا انکشاف ہوا کہ خالق دو جہاں کسی ایک مخلوق کی نہیں‘ ہر مخلوق کی بات سنتا ہے۔ میں تو سمجھتا تھا کہ وہ انسانوں کی بات سنتا ہے۔حیوانوں کی دعا سنتا ہے اور پرندوں کی فریاد بھی سنتا ہے۔ مگر اس سہانی صبح کو نہر کنارے معلوم ہوا کہ وہ نباتات کی بھی سنتا ہے اور اداس و سنسان راستوں پر اگی گھاس کی فریاد کی داد بھی دیتا ہے۔ استاد گرامی ڈاکٹر خورشید رضوی کا دل میں اتر جانے والا شعر ہے کہ: ترسے کسی کے بوسۂ پا کو بھی
مزید پڑھیے


23 مارچ کا پیغام

هفته 23 مارچ 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
گزرتے ماہ وسال کے ساتھ جوں جوں بھارت کا مسلم کش چہرہ بے نقاب ہورہا ہے، توں توں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت اور علامہ اقبالؒ کی بصیرت پر ہمارا یقین و ایمان مزید پختہ ہوتا جارہا ہے۔گزشتہ ستر برس کے دوران بھارت نے بدترین فوجی جارحیت کے ذریعے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، اس پڑوسی نے سازشیں کرکے مشرقی بازو کو پاکستان سے جدا کردیا۔ بھارت نے مسلم آبادی کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ موجودہ بھارتی وزیراعظم جب گجرات کا وزیراعلیٰ تھا تو اس کی زیرنگرانی ہزاروں مسلمانوں کو نہایت درندگی سے ذبح کیا گیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں