Common frontend top

خالد ایچ لودھی


پاکستان کی معاشی تباہی کے ذمہ دار کون؟


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک عالمی ادارہ ہے اس ادارے میں امریکہ‘ برطانیہ‘ بھارت‘ چین اور ترکی سمیت 25ممالک جن میںخلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں اس ادارے کا قیام1989ء میں عمل میں لایا گیا تھا اور اس ادارے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی‘ کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دیگر خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ ابھی حال ہی میں (ایف اے ٹی ایف)کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ پیرس
پیر 02 جولائی 2018ء مزید پڑھیے

احتسابی عمل کے بغیر قومی انتخابات کی اہمیت ؟

بدھ 27 جون 2018ء
خالد ایچ لودھی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہمارے قومی رہنمائوں اور عوام کے خادموں کے اثاثوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے کم وبیش تمام کے تمام عوامی نمائندے ارب پتی اور کھرب پتی ہیں، ان میں خال خال ہی کوئی لکھ پتی ہوگا حالانکہ ان اثاثوں میں ابھی بھی بہت کچھ چھپایا گیا ہے، ان تمام اثاثوں کے منظر عام پر آنے کے بعد میں نے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کے علاوہ ہائوس آف لارڈز کے ممبران سے بھی خود پارلیمنٹ ہائوس جا کر تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن ممبران کو
مزید پڑھیے


پاکستانی سیاست کا ہیرا چوری نہ ہونے پائے

جمعرات 21 جون 2018ء
خالد ایچ لودھی
1970ء میں قومی انتخابات جنرل یحییٰ خان نے کروائے یہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات تھے۔ ان انتخابات کے بعد پاکستان کا جو حشر ہوا وہ بھی ہم جانتے ہیں۔ ان انتخابات سے قبل پورے ملک میں ایک ہی نعرہ تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کو حل کرنا ہے تو پھر قومی انتخابات ہی اس کا واحد حل ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو مغربی پاکستان اور عوامی لیگ کو مشرقی پاکستان میں اکثریت حاصل ہوئی مختصر یہ کہ آخر کار پاکستان دو ٹکڑے ہو گیا۔ پاکستان کیوں اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا؟ یہ ایک طویل بحث
مزید پڑھیے


ڈونلڈ ٹرمپ اور چیئرمین کِم جونگ اَن کی تاریخی ملاقات

هفته 16 جون 2018ء
خالد ایچ لودھی

امریکہ جس نے کہ 1871ء میں کوریا پر حملہ کیا تھا اور پھر 1882ء میں کوریا اور امریکہ میں ایک معاہدہ ہوا جو کہ 1910ء تک برقرار رہا۔ دوسری عالمی جنگ سے پہلے جاپان نے کوریا پر قبضہ کر لیا۔ سوویت یونین اور امریکہ نے مل کر کوریا کو دو حصوں میں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا میں تقسیم کر دیا یہ دونوں حصے اپنے سرپرستوں کی معاونت سے آپس ہی میں لڑتے رہے یہ تقسیم بالکل اسی طرح تھی کہ جیسے مغربی جرمنی اور مشرقی جرمنی۔ اب بھی روس اور اس کے اتحادی شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کو
مزید پڑھیے


نگران حکومت…انتخابی نتائج اور پھر دھاندلی!

منگل 12 جون 2018ء
خالد ایچ لودھی
ملک میں اس وقت جس قسم کی سیاسی صورتحال چل رہی ہے اس میں یہ سوال بڑا اہم ہے کہ ’’کیا 2018ء کے قومی انتخابات میں انتخابی نتائج تسلیم کر لیے جائیں گے‘‘ یہ اس لیے کہ ابھی سے ہی ن لیگ نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں پروفیسر حسن عسکری کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے جبکہ پروفیسر صاحب کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ان کے تجزیے اور تبصرے ان کی ذاتی حیثیت میں ہوتے تھے۔ اب پروفیسر حسن عسکری نگران وزیر اعلیٰ
مزید پڑھیے



تیرا نام بھی آئے گا میرے نام کے ساتھ!

جمعه 08 جون 2018ء
خالد ایچ لودھی
سابق گورنر پنجاب جو کہ شیر پنجاب کے نام سے جانے جاتے تھے ان کی سابقہ اہلیہ تہمینہ درانی جو کہ اب خادم اعلیٰ کی اہلیہ ہیں انہوں نے شیر پنجاب سے علیحدگی کے بعد 1990ء میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں کتاب لکھی یہ کتاب My Feudal Lordکے نام سے تھی یہ کتاب خاص طور پر یورپ میں The Sensational Europian Bestsellerکی حیثیت سے جانی جاتی ہے اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن 1994ء میں شائع ہوا خود اس کتاب میں تہمینہ درانی بتاتی ہیں کہ بعض تجزیہ نگاروں نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ دراصل غلام مصطفی
مزید پڑھیے


جمہوری تسلسل میں احتسابی عمل!

منگل 05 جون 2018ء
خالد ایچ لودھی
31مئی کی رات بارہ بجے ن لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد رخصت ہو چکی ہے اب اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں چند ہفتوں کے لیے نگران حکومت بھی تشکیل پا چکی ہے تاریخ میں پہلی بار جمہوری عمل کو دس سال کا تسلسل حاصل ہوا ہے اس تمام عرصے کے دوران دو مرتبہ قومی انتخابات ہوئے۔ ستر سالوں میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کم از کم دس سال تک ملک میں جمہوریت ہی رہی اس دوران بار بار ایسے مواقع آئے کہ بڑی آسانی سے ملک میں افواج پاکستان دوبارہ اپنا کنٹرول حاصل کر
مزید پڑھیے


تبدیلی لانی ہے تو حکمران بدلیں!

بدھ 30 مئی 2018ء
خالد ایچ لودھی
برطانوی پارلیمنٹ (ہائوس آف کامنز) میں پہلے ایشیائی ممبر ہونے کا اعزاز دادا بھائی نوروجی کو حاصل ہے یہ برٹش انڈیا میں سرگرم سیاسی لیڈر تھے پارسی مذہب سے ان کا تعلق تھا دادا بھائی نوروجی1860ء میں یونیورسٹی کالج لندن میں گجراتی زبان کے پروفیسر اور پھر بعد میں 1892-95ء کی دہائی میں ’’لبرل ڈیمو کریٹس پارٹی‘‘ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اسی پارٹی کے ٹکٹ پر برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر بن گئے۔1886ء میں کانگریس کے صدر اور پھر نبرودا کے وزیر اعظم بھی رہے ۔لندن میں اپنی سیاسی زندگی کے دوران وہ قائد اعظم محمد علی جناح سے
مزید پڑھیے


تیرا لُٹیا شہر بھمبورنیِ سسی اے بے خبرے!

اتوار 27 مئی 2018ء
خالد ایچ لودھی
پوری قوم لٹ چکی‘ پھر اتنی بے خبری‘ بار بار پھر اسی چنگل میں پھر پھنس رہے ہیں افسوس ہوتا ہے کہ جب ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا رونا پیٹنا سننے کے لیے پھر ہجوم اکٹھا ہو جاتا ہے چونکہ قوم کو اسی شخص نے ہجوم بنا چھوڑا ہے۔ اس قوم پر اب واقعی ترس آ رہا ہے اب حالت ویسی ہی ہے کہ جس طرح ’’تیرا لٹیا شہر بھبمور نیِ سسی اے بے خبرے‘‘ نہ پینے کا صاف پانی‘ نہ بجلی‘ نہ گیس‘ نہ روزگار نہ صحت کی سہولتیں پھر بھی یہ کہا جائے کہ ’’اک واری فیر شیر‘‘ تو
مزید پڑھیے


عوامی نمائندوں پر مشتمل عوامی حکومتیں

جمعرات 24 مئی 2018ء
خالد ایچ لودھی
برطانیہ میں گزشتہ دنوں مقامی کونسلوں کے انتخابات ہوئے، پورے برطانیہ میں لوگوں نے اپنی مقامی علاقوں میں اپنے عوامی نمائندوں کاا نتخاب کیا۔ اس وقت لندن میں مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل اور ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 32 مقامی کونسلیں کام کر رہی ہیں، ان کونسلوں کو یہاں (Borough) کہا جاتا ہے۔ ہر بارو میں ایک میئر منتخب کیا جاتا ہے اور باقی کونسلوں کے وارڈز میں کونسلر منتخب ہو کر آتے ہیں۔ پھر ہر کونسل کا میئر اپنی کابینہ بھی تشکیل دینا ہے جن میں کونسلروں ہی کو آگے لایا جاتا ہے۔ لندن
مزید پڑھیے








اہم خبریں