Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


میں ہوں، میری تنہائی


میری زندگی کا ایک بھی لمحہ ایسا نہیں جسے میں بھول گیا ہوں یاجسے میں نے اسے فراموش کر دیا ہو، کوئی ایک بھی شخص ایسا نہیں جو میرے ساتھ جڑا ہو اور میری یادداشت سے محو ہوگیا ہو، شکلوں اور شکوئوں،اور محبتوں اور سوچوں سے لبریز میرا دماغ بوجھل ہوجانے کے باوجود اپنا وزن ہلکا کرنے کو تیار نہیں، میں میرا دل اور میرا دماغ علیحدہ علیحدہ سمتوں پر گامزن رہتے ہیں،ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں کوئی بھی حصہ دوسرے کی حاکمیت قبول کرنے کو تیار نہیں، تینوں کے مابین کشمکش ہے کہ بڑھتی ہی چلی جا رہی
جمعه 07 دسمبر 2018ء مزید پڑھیے

ڈالر اور محبوبائیں

اتوار 02 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
ڈالراب ایک سو پچاس کی حد سے زیادہ دورنہیںاس حقیقت اور کھلے سچ کے اقرار سے فرار اب ممکن نہیں،وزیر اعظم ہوں یاوزیر خزانہ اس حوالے سے پریشان نہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ سچ ہے جسے وقوع پذیر ہونا ہی تھا، ن لیگی حکومت نے معیشت کو مصنوعی سہارا دے رکھا تھا ،اور اس جھوٹے سہارے کو ٹوٹنا ہی تھا، غیر جانبدار ماہرین معاشیات و اقتصادیات حکومتی موقف کے حامی ہیں، اور جو جانبدار ہیں وہ خاموش ہیں، اس اہم ترین ایشو پر کوئی کسی کو مناظرے کا چیلنج نہیں دے رہا، عمران خان کہتے ہیں کہ
مزید پڑھیے


مائی نیم از خان

جمعه 30 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
ماضی میں ایک فلم بنائی تھی سیف الدین سیف صاحب نے، نام تھا کرتار سنگھ، علاؤالدین کی حقیقت سے قریب تر اداکاری اور اداکارہ لیلیٰ اور بہار پر فلمائے گئے گیت، ’’دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا، امڑی دے دِل دا سہارا‘‘نے اس فلم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا، اور اب ایک فلم بنائی ہے ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے، کرتار پور بارڈر،اس فلم نے پاکستان اور بھارت میں سرحدی لکیروں پر بنائی جانے والی ماضی کی تمام فلموں کو مات دیدی ہے، مزید تڑکہ لگانے کیلئے پروڈیوسر عمران خان نے ہندوؤں کی سیاسی دیوی سشما سوراج
مزید پڑھیے


بالآخر

اتوار 25 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
بائیس نومبر کوجب بھارت سے خبر سامنے آئی کہ انڈین کابینہ نے کرتارپوربارڈر کھونے کی اجازت دیدی ہے تو کون ہے جو اس بھارتی فیصلے پر حیران نہ ہوا،یہ منظوری کسی وزیر یا وزیر اعظم کی طرف سے نہیں بھارتی کابینہ نے دی،کرتار سنگھ بارڈر کھولنے کی بات ،تجویز یا پیشکش پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی بحیثیت وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں کی تھی، یہ وہ لمحہ تھا جب آرمی چیف نے عمران خان کی دعوت پر اسلام آباد آئے ہوئے سابق کرکٹر اور ایکٹر سدھو کو گلے لگایا تھا،
مزید پڑھیے


تلخیاں اور جدائیاں

جمعه 23 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
میرے لئے پاکستان کیلئے ایک طویل عرصہ بعد خوشی کی خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے سے انکار کیا اور اس کے نتیجے میں مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوگئے،اس کے ساتھ اطلاع یہ بھی ہے کہ اگلے سال پندرہ جنوری تک مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ ممکن ہے، اگر اگلے دو ماہ سے پہلے پہلے ہمیں عالمی سود خور سے مدد ملنے کا کوئی امکان ابھی تک موجود ہے تو کن شرائط پر؟ بتانے والے یہ ہمیں نہیں بتا رہے، قرضوں کی فضا میں زندہ
مزید پڑھیے



شاہد آفریدی سے یوٹرن تک

پیر 19 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
ایک ہفتہ پہلے ہی کی بات ہے جب دنیائے کرکٹ کے ہیرو شاہد آفریدی نے تنازع کشمیر پر ایک متنازعہ بیان دے کرسب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، ہماری سمجھ سے بالا تھا ان کا یہ بیان، پہلے ایک ویب سائٹ پر پڑھا پھر نیوز چینلز کی اسکرینوں پر ان کی اپنی زبان سے بھی سن لیا، شاہد آفریدی کوئی ایسی شخصیت نہیں ہیں جسے کسی بھی قسم کی شہرت کی ضرورت ہو،چاہے جتنے میچ بھی ایک اسکور بنائے بغیر آؤٹ ہوتے رہیں ان کی ڈیمانڈ میں کبھی کمی نہیں دیکھی گئی، یہ بیان انہوں نے پہلی بار اس
مزید پڑھیے


سگریٹ کی خالی ڈبیہ

جمعه 16 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
دنیا میں جنم لینے والا ہر بچہ ولی ہوتا ہے، جس گھر میں بھی کوئی نوزائیدہ مہمان آسمانوں سے اترتا ہے تو کہا جاتا ہے، ننھا فرشتہ آیا ہے، خاندان بھر میں خوشیاں منائی جاتی ہیں، شادیانے بجتے ہیں، گھی،شکر،پتاشے اور مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں، ولی ہونا صرف مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہونے والے بچوں کا ہی اعجاز نہیں،دنیا کے کسی بھی خطے کسی بھی ملک، کسی بھی جزیرے،جنگل،پہاڑ اور کسی بھی مذہب میں جنم لینے والا ہر بچہ فرشتہ ہی ہوتا ہے، اور پھر انہی ولیوں اور فرشتوں میں سے ہی لاکھوں کروڑوں بچے ہوش سنبھالنے کے
مزید پڑھیے


آزاد کوثری کی یاد میں

اتوار 11 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
وہ ساٹھ کی دہائی میں چکوال کے ایک پسماندہ گاؤں سے لاہور آیا تھا، وہ اپنے گاؤں کا پہلا گریجویٹ کہلایا ، آزاد کوثری ایک ایسے گھر میں پیدا ہوا جہاں ہانڈی بھی کئی کئی ہفتے نہیں پکتی ، میں پہلی بار اسے تب ملا جب میں اچھرہ میں این ڈی ہائی اسکول میں پڑھ رہا تھا، وہ اچھرے میں کرائے کے ایک کمرے میں مقیم تھا اور اس کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا تھا، کتابیں بھی بے ترتیبی سے زمین پر ہی بکھری پڑی ہوتی تھیں، ایک چھوٹی سی پرانی چارپائی اور ایک سرہانہ بھی
مزید پڑھیے


ہم کہاں کھڑے ہیں؟

جمعه 09 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
امریکہ کہتا ہے خطے میں امن کا راستہ افغانستان کے اندر سے گزرتا ہے اور پاکستان افغانستان میں امن لانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے، امریکہ ہمیں بھارت سے دوستی کا درس بھی دیتا ہے، اپنا نصاب پڑھوانے کیلئے وہ اپنے ٹیچرز بھی اسلام آباد بھجواتا رہتا ہے، واشنگٹن کی ایک استانی ایلس ویلز جو نائب وزیر بھی ہیں دو دن پہلے ہی ہمیں سبق پڑھا کر واپس لوٹی ہیں، آج کے کالم کا پہلا حصہ اسی تناظر میں۔ ٭٭٭٭٭ دو دن پہلے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے سامنے انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور میجر جنرل ندیم انجم
مزید پڑھیے


یار نہ وچھڑے

اتوار 04 نومبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
کسی کی کیا اوقات ہے ، یہ جانچنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا ، عشق اوراوقات یہ دونوں علیحدہ علیحدہ مضامین ہیں، لیکن آج میں ان اخلاقیات کی حدود سے باہر نکلنا چاہ رہا ہوں ، آج میں ان مٹھی بھر لوگوں کو خراج تحسین پیش کرکے ہزاروں دوست احباب کو ناراض کرنے کا رسک لینا چاہتا ہوں، کیوں ؟ میری مرضی…میری زندگی میں ہمیشہ اچھے لوگ آتے رہے، مجھے وہ دوست ملتے رہے جو دوست کی تعریف پر پورے اترتے ہیں، وہ احباب جو آپ کو کبھی ٹھوکر نہیں لگنے دیتے، کسی کھائی میں نہیں گرنے دیتے، میری
مزید پڑھیے








اہم خبریں