Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


کاش تمہارا بھی کوئی مرشد ہوتا


مجھے اس بات پر فخر ہے کہ لوگ مجھے ایک ترقی پسند انقلابی تصور کرتے ہیں، لیکن آج میں کھلی کھلی وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری ترقی پسندیدیت اور میرا انقلاب حدود و قیود کے اندر ہے، میں معاشرے میں مساوات اور انصاف کے لئے جنگیں لڑتا رہا ہوں، معاشرے کو مادر پدر آزادی دینے کے لئے ہرگز ہر گز نہیں، اگر آپ اپنی معاشرتی اور مذہبی حدوں کو پھلانگیں گے تو انقلاب نہیں صرف انتشار پیدا ہوگا، مجھے یاد ہے کہ سن انیس سو اکہتر میں میں نے پہلی بار شاہ حسین کالج میں ایک مباحثے میں حصہ
جمعه 06 مارچ 2020ء مزید پڑھیے

جدو جہد کبھی قبر میں نہیں اترتی

اتوار 01 مارچ 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کالم لکھنے میں کوتا ہی نہیں ہوگی، لیکن اتوار کا کالم پھر نہ لکھ سکا، میرا یار، میرا غمگسار، میرا دوست مر گیا تھا، لکھنا تو کجا میں سب کچھ ہی بھول گیا تھا، غم اتنا شدید تھا کہ ہوش میں آتے آتے بھی چار دن لگے، میں تو اس کی جدائی کی خبر سن کر اتنا بد حال ہوا کہ سوائے اپنے کسی اور کے ساتھ تعزیت بھی نہ کر سکا، جہاں دکھ ہوں میں وہاں کے در و دیوار سے بھی گریزاں ہوجاتا ہوں، لوگ پتہ نہیں ایک دوسرے
مزید پڑھیے


میں اس تقریب میں کیوں نہ گیا؟

جمعه 21 فروری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
بہت خیال بہت خواب سو گئے تھک کر خدا کرے! تری یادیں کہیں نہ سو جائیں اس وقت تخلیق اردو زبان کا واحد ادبی جریدہ ہے جو آٹھ سال پہلے اپنے بانی مدیر کی رحلت کے باوجود پوری آب و تاب اور تسلسل کے ساتھ شائع ہو رہا ہے، اس کا سارا کریڈٹ اظہر جاوید کے ہونہار فرزند سونان کو جاتا ہے، سونان کا ادب و فن کی جانب کوئی رحجان نہ تھا مگر باپ کی وفات کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ جس ادبی جریدے کی ان کے والد نے تنتالیس سال تک مسلسل آبیاری کی وہ اسے مرجھانے نہیں
مزید پڑھیے


بے بس کائنات ختم کر دی گئی

اتوار 09 فروری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
یتیم خانوں میں پلنے والی بچیوں کے خلاف جرائم کی گواہ اقراء کائنات کو بالآخر زندگی سے محروم کر دیا گیا، کاشانہ اسکینڈل کی اہم ترین کردار کی آواز ہمیشہ کے لئے دبا دی گئی، کیا اب یتیم خانوں میں جوان ہونے والی درجنوں نہیں سینکڑوں لڑکیوں کی پراسرار اموات کا نیا سلسلہ شروع ہوجائیگا، یہاں کچھ بھی بعید نہیں، کاشانہ کی سابق سپرینٹنڈنٹ افشاں لطیف کی زندگی بھی محفوظ نہیں دکھائی دے رہی، افشاں لطیف نے ہی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے آواز بلند کی تھی کہ سیاستدان اور اعلی افسران یتیم خانوں سے جوان اور نو عمر لڑکیوں
مزید پڑھیے


مائیں نی میں کینوں آکھاں

جمعه 07 فروری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
آپ پچھلے دو کالم پڑھنے سے محروم رہے، بعض مخلص دوستوں نے سمجھ لیا شاید میں نے لکھنا چھوڑ دیا ہے، لکھنا ہی تو میری زندگی ہے، پچاس سال سے لکھنے کے سوا اور کچھ کیا ہی نہیں، لیکن اب حقیقت یہ ہے کہ جب بھی کچھ لکھنا شروع کرتا ہوں، عام عوام کی محرومیاں میرے قلم کو جکڑ لیتی ہیں اور سوچ میں پڑ جاتا ہوں کہ کیا لکھوں اور کیسے لکھوں؟ دکھ درد کی کہانیاں بیان کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا، عام آدمی کی محرومیاں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ ان کا احاطہ کرنا ہی
مزید پڑھیے



زبان خلق نقارہ خدا

پیر 27 جنوری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کی حکومت دنوں کے اندر اندر فارغ ہونے والی ہے،دوسری جانب مہنگائی سے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی کرپشن رپورٹ تک کسی چیز کی تردید بھی نہیں کی جا سکتی، سوائے خود وزیر اعظم کے ان کے کسی وزیر، مشیریا پارٹی لیڈر نے بھی مہنگائی اور کرپشن کے الزامات مسترد نہیں کئے، ہاں فردوس عاشق اعوان نے غیر منتخب مشیر اطلاعات ہونے کے حوالے سے ضرور وزیر اعظم کی زبان بولی، ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں وہی لکھا ہوا ہے جو ق لیگ کے سینئیر راہنما کامل علی آغا نے چار ہفتے پہلے ایک
مزید پڑھیے


شاہی خاندان میں ایک اور بغاوت

اتوار 19 جنوری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
آنجہانی لیڈی ڈیانا کا بیٹا شہزادہ ہیری جس طرح اپنی بیوی میگھن مارکل کے ساتھ شاہی محل سے فرار ہوا اس نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا، گھر سے فرار اور وہ بھی بیوی کے ساتھ ایسا تو جھونپڑیوں میں بھی شاذ و نادر ہی ہوتا ہے، ملکہ نے پوتے کے اس اقدام کا برا منایا ، بہت غصے میں آئیں پورے شاہی خاندان کا اجلاس طلب کر لیا لیکن بالآخر اپنے پوتے کو معاف کر دیا اور اسے آزادی کے ساتھ زندہ رہنے کی اجازت دیدی، کیونکہ باغی شہزادے کی رگوں میں اس کا اپنا خون
مزید پڑھیے


دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے

جمعه 10 جنوری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
دنیا بدلنے جا رہی ہے، دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے اور اس ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا، آج ہمیشہ ماضی کا حصہ بنتا چلا آیا ہے، یہ قانون فطرت ہے، ہماری پچھلی تین نسلیں تاریخ پڑھتی چلی آئی ہیں اب وہ خود تاریخ کا حصہ بن جائیں گی، الحمد للہ پاکستان قائم و دائم رہے گا، سبز ہلالی پرچم لہلہاتا رہے گا لیکن یہ پاکستان نئے دور کا حصہ ہوگا جو معرض وجود میں آ رہا ہے، ہمیں آج سوچنا پڑے گا کہ کیا مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کرنے کا وقت سر پر آن پہنچا ہے،
مزید پڑھیے


بدلہ لیا جائے گا، مگر کس سے؟

اتوار 05 جنوری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
امریکہ نے بغداد میں ایران کی دوسری طاقتور ترین شخصیت جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے مشرق وسطی میں اپنی تھانیداری کو تسلیم کرانے کی جو سعی کی ہے وہ تیسری عالمی جنگ کی بنیاد رکھنے کا الارم ہے، مشرق وسطی میں لگی ہوئی آگ کو بھڑکنے سے اب روکنا ممکن نہیں رہا، بے شک اس وقت ایران معاشی زبوں حالی کا شکار ہے لیکن آیت اللہ خامنہ ای کا یہ بیان کہ،،، بدلہ لیا جائے گا،، محض دھمکی کے زمرے میں نہیں لیا جانا چاہئیے، امریکہ نے خود کو ہی نہیں پورے عالم کو خطرات سے دوچار کر
مزید پڑھیے


اخبارات میں کوئی مافیا نہیں

جمعه 03 جنوری 2020ء
خاور نعیم ہاشمی
وزیر اعظم عمران خان میڈیا کے حوالے سے جن غلط فہمیوں کا شکار ہیں ان میں یہ امربھی شامل ہے کہ پرنٹ میڈیا میں ،، مافیا،، بیٹھا ہوا ہے جو ان کی حکومت پر تنقید کرتا ہے یا ان کے خیال میں ان کی حکومت کا مخالف ہے، یہ کوئی پہلی حکومت نہیں ہے جسے میڈیا سے شکایت ہے، ہر دور حکومت میں پرنٹ ہو یا الیکٹرانک ، کسی نہ کسی طور زیر عتاب رہا ہے، میرے سامنے اس وقت میڈیا کا تصور میڈیا ورکرز ہیں جو پچانوے فیصد سے زائد غیر جانبدار ہوتے ہیں، ہاں! ان کارکنوں میں گھسی
مزید پڑھیے








اہم خبریں