Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


نواز شریف سے جان چھڑائیں


ہم نے پچھلے کالم میں عورتوں اور بچوں کیخلاف روز افزوں بڑھتے ہوئے جرائم پر نئی حکومت کی توجہ دلائی تھی،سو بچوں کے قاتل جاوید اقبال کا واقعہ تفصیل سے بیان کیا ،ایک جاگیر دار کو بھی سامنے لائے جو اپنے مزارعین کی عورتوں کو اپنی رعیت اور اپنی ملکیت تصور کرتا تھا، جس دن پچھلا کالم چھپا اسی رات عمران خان کا وزیر اعظم بننے کے بعد قوم سے پہلا خطاب تھا، انہوں نے اس اہم ترین ایشو کو بھی ایڈریس کیا،جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں، نظام اس دن بدلے گا جب رعایا کو سرمایہ
اتوار 26  اگست 2018ء مزید پڑھیے

اب عمران خان کا امتحان شروع

اتوار 19  اگست 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
بالآخر عمران خان مسند اقتدار پر بیٹھ گئے، پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میںشہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کا رویہ انتہائی افسوسناک رہا، یہ دن اپنی شکست کا بدلہ چکانے کا دن نہیں تھا، عمران خان کے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں تلخیوں کا موجب بھی یہی رویہ بنا، ن لیگ کے تیس سالہ اقتدار میں اس کے جو کرتوت رہے ان کے باوجود ہارنے کیلئے شہباز شریف کے چھیانوے ووٹ غنیمت تھے، اپوزیشن لیڈر جب تنہا تنہا، بجھے بجھے اور سر جھکائے ایوان میں داخل ہوئے اور جس بے دلی سے انہوں نے عمران خان اور بلاول بھٹو
مزید پڑھیے


معافی مسترد

جمعه 17  اگست 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
ساری عزت اللہ ہی کیلئے ہے، وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلت دے،بے شک اللہ بزرگ و برتر ہی عزت دینے والا ہے، مگراللہ کی بخشی ہوئی عزت کو سنبھال کر رکھنا بہرحال انسان کا کام ہے، یہ بھی درست ہے کہ بہت سارے لوگوں سے عزت سنبھالی نہیں جاتی، یا آپ یہ کہہ لیں کہ انہیں عزت راس نہیں آتی ، میں اپنا آج کا کالم کراچی کے اس شہری داؤد چوہان سے منسوب کرتا ہوں جنہیں پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے سرعا م تشدد
مزید پڑھیے


خدا کی بستی اور عمران خان

اتوار 12  اگست 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
بائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد بالآخر عمران خان کو انتخابی میدان میںکامیابی نصیب ہوئی ، لیکن یہ کامیابی نہیں درحقیقت ایک بڑا امتحان ہے،وہ بائیس کروڑ کی آبادی والے اس اسلامی اور نظریاتی ملک کا سربراہ بننے جا رہے ہیں جہاں ہر ،ہر راہ گزر پر ایک ایک ریحام خان اور ایک ایک نواز شریف ان کا منتظر کھڑا ہوگا، جہاں کا میڈیا لمحہ لمحہ آپ کی کمزوریاں تلاش کرے گا، جہاں کے بزعم خود دانشور حلقوں میں صرف یہ دیکھا جائے گا کہ پہلے کے حکمرانوں کے مقابلے میں اس کی جیب میں ان کے لئے کیا رکھا
مزید پڑھیے


اگلے 15 دن

جمعه 10  اگست 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
شہباز شریف نے تو بدھ کو اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنا تھی، انہوں نے اپنی غیر حاضری موسم پر ڈال دی،جماعت اسلامی اور ایم ایم اے کے راہنما سراج الحق‘ ولی خان کے صاحبزادے اسفند یار بھی وہاں نہ پہنچے، کیا یہ محض حسن اتفاق ہے، جی نہیں۔۔ یہ الیکشن کے خلاف احتجاج سے کنارا کشی ہے، موسم اتنا بھی خراب نہیں تھا کہ موٹر وے بھی بند ہوجاتی ، لاہور سے اسلام آباد ہی نہیں ، پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے پی آئی اے کی ایک بھی فلائٹ متاثر نہیں ہوئی ،
مزید پڑھیے



جیل میں ملاحظہ

اتوار 05  اگست 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
پاکستان میں آزادی جمہور اور آزادی صحافت کی تحریکیں ہمار ے جمہوری اور غیر جمہوری یا آمریت کے ادوار میں جس طاقت اور جذبے سے چلائی گئیںاس کی مثال دنیا کے کسی اور ملک میں شاید ہی مل سکے، ایک زمانے میں آغا شورش کاشمیری جیسے جید دانشوروں نے تن تنہا بھی قلم کی حرمت کیلئے جیلوں اور دوسرے عقوبت خانوں میں اذیتیں برداشت کیں اور سر خرو ہوئے، ایوب خان کے دور اقتدار میں بہت سارے قلم کاروں کو زندان خانوں میں پابند سلاسل ہونا پڑا، حبیب جالب اور فیض احمد فیض نے بھی جیلیں کاٹیں اور قلعہ بند
مزید پڑھیے


غلام دلہنیں

جمعه 03  اگست 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
آج کے کالم کا عنوان اور متن اتنا حساس اور اعصاب شکن ہے کہ کچھ لکھتے ہوئے کپکپی طاری ہو جاتی ہے، دکھ لکھنا سب سے مشکل ہوتا ہے، دکھوں کو بیان کرنا سہل ہوتا تو دکھ کبھی جنم ہی نہ لیتے، توکیوں نہ پہلے ادھر ادھر کی باتیں ہو جائیں، قلم نے حوصلہ پکڑا تو اصل موضوع پر بھی آ جائیں گے، میں اعتراف کرتا ہوں کہ میرے پاس بیشمار ایسی کہانیاں ہیں، جنہیں لکھنا اور سنانا ہمیشہ سے میرے لئے دشوار رہا ہے۔ میں نے سچ مچ دنیا دیکھی ہے، اصل والی بھی اور محاورے والی بھی۔ دنیا
مزید پڑھیے


ابھی کچھ دیر انتظار…

اتوار 29 جولائی 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
تمام پارٹیوں نے لیکشن نتائج مسترد کردیے ہیں،ردعمل کسی عمل کے بعد ہی ہوتا ہے ،اگر عمل نہ ہوتو ردعمل کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ بے شمار عوامل سامنے آجانے کے بعد اب انتخابات کی شفافیت کی وکالت نہیں کی جا سکتی ،لیاری کے نتائج نے بلاول بھٹو کو سخت لہجہ اختیار کرنے پر مجبور کیا، ان کی آواز گونجدار تھی، بلاول نے احتجاج تو ریکارڈ کرایا لیکن کسی تحریک کا اعلان نہیں کیا، یہ ایک بڑی سیاسی حکمت عملی ہے جو انہوں نے ، اپنائی ، بلاول نے اپنے پتے بھی شو نہیں کرائے، دانشمندی
مزید پڑھیے


ن لیگ کی یک نکاتی شکست

جمعه 27 جولائی 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف اقتدار کی مسند پر بیٹھنے والی ہے، اور یہ اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہورہا ہے یا دیوالیہ ہو چکا ہے،اقتصادی مسائل اس حد تک دگرگوں ہیں کہ کوئی جادوگری بھی کام نہیں آ سکتی، عمران خان اور پاکستان کو بیرونی دنیا سے پہلی مبارک باد جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جانب سے ملی، لیکن یہ بات ہمیں ذہن نشین رکھنا ہوگی کہ عمران خان امریکہ سمیت کسی سامراجی طاقت کی چوائس نہیں تھے، ان کی جلد باز طبیعت کے
مزید پڑھیے


اچھے بچے رویا نہیں کرتے

اتوار 22 جولائی 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
میرا خیال خام خیالی ہی نکلا کہ نواز شریف جیل جا کر فخر محسوس کریں گے اگر واقعی وہ چور نہیں اور اگر واقعی انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی، پاکستان جیسے ممالک میں کسی بھی سیاستدان کے جیل جانے کو سراہا جاتا ہے، اسے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، نواز شریف لوگوں کو باور کرا رہے ہیں کہ انہیں سیاسی ،عدلیاتی اور عسکری انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگر ان کی سوچ درست ہے تو پھر وہ رو کیوں رہے ہیں؟ پرویز رشید بھی جیل میں نواز شریف کو جاتی عمرہ والی مراعات نہ ملنے کی شکایت
مزید پڑھیے








اہم خبریں