Common frontend top

راوٗ خالد


سازشی کون؟


چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی جس انداز میں سینٹ میں آئے اسی انداز سے وہ برقرار رہنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ بہت مبارک ہو۔ انکے خلاف اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے بدلہ لینے کے لئے ایک سازش کی اور اس سازش کو ناکام بنانا حکومت اور سنجرانی صاحب کا حق تھا ، یہ حق بھرپور طریقے سے استعمال کیا گیا۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ اس قسم کے معرکے کے بعد ہارنے والی جماعتوں کو یہ جمہوریت پر شب خون اور فسطایئت کا مظاہرہ دکھائی دیتا ہے جبکہ کچھ ماہ پہلے وہ خود یہی کچھ کر چکے
اتوار 04  اگست 2019ء مزید پڑھیے

وزیر اعظم کا دورہ امریکہ (2)

اتوار 28 جولائی 2019ء
راوٗ خالد
وزیر اعظم کادورۂ امریکہ مکمل ہوا، تبصرے، تجزیے، اپوزیشن کی جانب سے تنقید جاری ہے۔ کچھ لوگ سنجیدہ تجزیہ کر رہے ہیں اور کچھ مخالفت برائے مخالفت میں ایسے ایسے غیر سنجیدہ تبصرے فرما رہے ہیں کہ سوائے ان کی باتوں سے لطف اندوز ہونے کے کچھ نہیں کیا جا سکتا۔حکومت کی طرف سے بھی جس انداز میںاس دورے کوامریکہ فتح کرنے کے معرکے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ بھی کوئی سنجیدہ رویہ نہیں ہے۔ حکومت کے ابتدائی دنوں میں جب امریکہ سے رابطوں کا آغاز ہوا تو صورتحال کچھ اچھی نہیں تھی۔لیکن ابتدائی رابطوں اور
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کا دورہ امریکہ

اتوار 21 جولائی 2019ء
راوٗ خالد
وزیر اعظم اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ رہے ہیں۔ صدرٹرمپ کی دعوت پر ہونے والے اس دورے کو بین الاقوامی خصوصاً امریکی اور پاکستانی دانشور بہت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔کس قسم کے موضوعات زیر بحث آئیں گے، کیا عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان کوئی قدر مشترک ایسی ہو گی جو انکے سرکاری تعلق کو ایک ذاتی رشتے میں تبدیل کرنے میں مدد گار ہو۔ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ اگر دونوں راہنمائوں کے درمیان ذاتی تعلق بن جاتا ہے تو یہ اس دورے کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔لیکن ایک بات اس سلسلے میں
مزید پڑھیے


سیاست بچوں کا کھیل نہیں

اتوار 14 جولائی 2019ء
راوٗ خالد
کیا کوئی اتنا بھی سادہ ہو سکتا ہے کہ اپنی قبر خود کھود لے اور طرح اس پر یہ کہ وہ اسے دشمنوں کی قبر قرار دیتارہے۔اس قبر کی کھدائی کے وقت وہ سارے کردار جو اس قبر میں دفن ہونے والے کو جانتے ہوں وہ آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہوں۔ انکے چہروں پر پریشانی عیاں ہو لیکن وہ آپکو نہ بتائیں کہ بی بی ڈان لیکس سے شروع ہو کر اباّ جی کو جی ٹی روڈ سے لیجانے اور بیعانہ دیکر بیانیہ بنانے سے لیکر جج صاحب کی ویڈیو دکھانے تک آپ اپنی قبر کھودنے کے لئے اندھا
مزید پڑھیے


احساس اور اخوت

اتوار 07 جولائی 2019ء
راوٗ خالد
وزیر اعظم عمران خان اپنی سیاست کے آغاز سے ہی بار بار مدینہ کی ریاست کا ذکر کرتے چلے آ رہے ہیں۔ جہاں سماجی شعبے میں وہ صحت خصوصاً کینسر کے علاج کے لئے ہسپتال اور تعلیم کے فروغ کے لئے سے کئی منصوبوں کے خالق بنے وہیں سیاست میں انکا مشن ایک ایسی ریاست کا قیام رہا ہے جس میں معاشرے کے پسے ہوئے غریب اور نادار طبقات کی نہ صرف دلجوئی کی جائے بلکہ ان کو معاشرے میں ایک قابل قدر مقام بھی دیا جائے۔ان کے اس جذبے کا سیاسی مخالفین کی طرف سے مذاق
مزید پڑھیے



معیشت اور سلامتی

اتوار 30 جون 2019ء
راوٗ خالد
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو روز قبل معیشت کے حوالے سے ہونے والے سیمینار میں واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو سلامتی کی صورتحال کمزور ہو گی۔ انہوں نے معروف تاریخ دان پائول کینیڈی اور ورلڈ بینک کے سابق صدر میکنامارا کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے بغیر کوئی سیکیورٹی نہیں۔ معاشی صورتحال میں بہتری کی امید کے ساتھ انہوں نے خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میںمشکل معاشی فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات بڑھیں۔یہی ادراک ہے جس کی وجہ سے
مزید پڑھیے


یہ کھیل ہے پیارے

اتوار 23 جون 2019ء
راوٗ خالد
جمعہ کے روز سری لنکا نے دنیا کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو بری طرح ہرا دیا جو کہ اس وقت ورلڈ کپ کی سب سے فیورٹ ٹیم قرار دی جا رہی ہے اور اپنے ہوم گرائونڈز پر کھیل رہی ہے۔تو کیا انگلستان کے کپتان ایون مورگن کو آئر لینڈ کا جاسوس قرار دے دینا چاہئیے۔ یقیناً ایسا نہیں ہے یہ کھیل ہے پیارے اس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن ہم کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو جاتے ہیں۔ ہماری کرکٹ ٹیم پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے بری طرح ہاری تو ہمیشہ کی طرح ایک لفظی یلغار شائقین کی طرف
مزید پڑھیے


خطاب ، بجٹ اور انجام

اتوار 16 جون 2019ء
راوٗ خالد
میاں نواز شریف نے فرمایا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، یہ با لکل اس نجومی والی پیش گوئی ہے جو سڑک پر بد حال بیٹھا ہوتااور لوگوںکو مستقبل کے سہانے خواب دکھا رہا ہو تا ہے یا محبوب آپ کے قدموں جیسے عامل جنکو گھر سے دھکے پڑے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھر آباد کرنے کا گر جاننے کے دعویدار ہوتے ہیں۔ نواز شریف خود ایک کرپشن کے مقدمے میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ کچھ اور مقدمات انکے خلاف عدالتوں میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے اور
مزید پڑھیے


آئین اور قانون کی حکمرانی

اتوار 02 جون 2019ء
راوٗ خالد
گزشتہ روز مریم صفدر صاحبہ کا آئین ، ووٹ اور قانون کی حکمرانی کا نعرہ سنا تو دماغ میں گزشتہ کئی دہائیوں کے مناظر فلم کی طرح چلنے لگے۔1988 ء کی انتخابی مہم جس میں اخلاقیات سے لے کر قانون تک کی دھجیاں جس طرح اڑائی گئیں اور محترمہ بینظیر بھٹو اور انکی عمر رسیدہ والدہ کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ، پھر قومی اسمبلی میں شکست کے بعد جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کر جس طرح عوام کو زبان اور علاقہ کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ بادل نخواستہ اسحٰق خان کو محترمہ
مزید پڑھیے


علاقائی تعاون اور بھارت

اتوار 26 مئی 2019ء
راوٗ خالد
ایران اور امریکہ کا تنائو جاری ہے اور خطے میں تبدیلیوں کے آثار بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ بھارت کے انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے مودی سرکار ایک بار پھر پہلے سے بھی زیادہ سیٹوں کے ساتھ حکومت سنبھالنے کو ہے۔ انڈیا میں الیکشن کا عمل مکمل ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان اچانک برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے جو اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ فروری میں مودی سرکار نے جو پلوامہ سے لے کر بالا کوٹ کے فضائی حملے کا ڈرامہ رچایا تھا وہ انتخابات جیتنے کے لئے تھا اور انتخابی نتائج بتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں