Common frontend top

شکیلہ فاطمہ


الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق


17 نومبر 2021 کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت 33 بل پاس کروانے میں کامیاب ہو گئی۔ان میں سب سے اہم الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اور دوسرے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مسئلہ 2008 سے اب تک چلا آرہا ہے۔ہندوستان میں 2004 سے ووٹنگ مشین کا استعمال ہو رہا ہے۔پاکستان میں 2013 اور 2018 کے دو الیکشن ووٹنگ مشین کے بغیر ہو چکے ہیں۔اب پاکستان میں 2023 کے الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ ہوں گے۔اب تک 31 ممالک میں الیکٹرانک مشین کا استعمال
هفته 20 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

کھیل کے میدان اور کامیابی کا سفر

منگل 16 نومبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ٹونٹی 20 ورلڈ کپ جیت گئی۔آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز پہلی بار حاصل کیا ہے اس سے پہلے آسٹریلیا پانچ بار ایک روزہ میچوں کا ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ اب تک ٹوٹل 12 ورلڈ کپ ہوئے ہیں جن میں سے پانچ بار آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز اور انڈیا دو بار اور پاکستان، انگلینڈاور سری لنکا ایک بار یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرایا تھا اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے ہاری تھی اور نیوزی لینڈ نے
مزید پڑھیے


توانائی کا عالمی بحران،وجوہات اور حل

منگل 09 نومبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
اس وقت دنیا توانائی کے بحران کی زد میں ہیں۔ کووڈ19 کے دوران دنیا میں توانائی کے استعمال میں بہت کمی آئی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی۔ تیل کے جہاز کوئی مفت لینے پر بھی راضی نہ تھا۔جب کرونا کی صورتحال کچھ بہتر ہوئی اور دنیا کی اکانومی کا پہیہ چلنے لگا تو توانائی کا استعمال دوبارہ اپنے معمول پے آنے لگا۔ کرونا کو دوران توانائی کی پیداوار میں بھی کافی کمی آئی اب یہ پیداوار کم ہے اور توانائی کی طلب زیادہ ہے۔دنیا میں سب سے بڑا خریدار چین ہے۔
مزید پڑھیے


حلقہ 133 کا ضمنی الیکشن اور پی ٹی آئی کی عذرداریاں!!

بدھ 03 نومبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
قومی اسمبلی کے حلقہ 133 کی نشست پرویزملک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ پرویز ملک جسٹس ملک عبدالقیوم کے بھائی تھے۔ پرویز ملک لاہور 11 قومی اسمبلی کے حلقہ 133 سے 2018ء کے الیکشن میں 89678 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اعجاز نے 77231 ووٹ حاصل کئے تھے۔تحریک لبیک کے مطلوب احمد نے 13235 ووٹ لئے تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل نے 5585 ووٹ حاصل کئے تھے۔کسی بھی آزاد امیدوار کے ووٹ 2000 سے زائد نہ تھے۔ الیکشن 2018ء میں
مزید پڑھیے


دھرنا اور حکومت

منگل 26 اکتوبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
اس وقت تحریک لبیک اسلام آباد میں دھرنا دینے کے لئے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ ہزاروں افراد جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اور ہمارے وزیر اعظم اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ عمران خاں پیر کی شام کو لوٹیں گے اور منگل کو ا پنے دفتر میں ہونگے۔اس وقت حکومت کی ٹیم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔ حکومتی ٹیم وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پر مشتمل ہے۔ جب لوگ لاہور سے نکلے تو کافی رکاوٹیں تھیں۔ کالا شاہ کاکو تک پولیس کے ساتھ
مزید پڑھیے



حکومت کی پریشانی: مہنگائی کا جن بے قابو

منگل 19 اکتوبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
15 ستمبر کو پٹرول کی قیمت 118روپے تیس پیسے تھی جو پانچ روپے کے اضافے کے ساتھ 123روپے تیس پیسے کر دی گئی۔ یکم اکتوبر کو 4 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 127روپے تیس پیسے ہو گئی اور اب پندرہ دن بعد دس روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور قیمت اب 137روپے 79 پیسے تک بات چلی گئی ہے۔ صرف ایک مہینے میں 19 روپے اور 49 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں صرف ایک ماہ میں16 اعشاریہ 47 فی صد اضافہ کوئی معمول کی بات نہیں۔ایک طرف حکومت افراط زر کو 10 فی
مزید پڑھیے








اہم خبریں