Common frontend top

شکیلہ فاطمہ


اسمبلیوں کی تحلیل اور ملکی اکانومی کی صورتحال!


ہفتہ کی شام اپنی تقریر میں عمران خان نے آخر وہ اعلان کردیا جس کو ہم انکی سیاست کا آخری پتہ قرار دے سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس اعلان کی توقع بہت دنوں سے کر رہے تھے۔کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شاید عمران خان یہ اعلان کبھی بھی نہ کریں بلکہ اسکی دھمکی ہی دیتے رہیں گے۔ اب بھی کچھ لوگوں کا خیال ہے عمران خان صوبائی اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔ عمران خان نے 23 دسمبر کی تاریخ دی ہے کہ اس دن پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخوست گورنر کو کر دی
پیر 19 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

پیر 07 نومبر 2022ء
شکیلہ فاطمہ
پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔خدا کا شکر ہے کہ وزیر آباد میں وہ کچھ نہ ہو سکا جو راولپنڈی میں دو بار ہو چکا ہے۔ 1951ء میں راولپنڈی میں اس وقت کے وزیر اعظم لیاقت علی خاں کو گولی مار دی گئی اور حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ لیاقت علی خاں کے قتل کے پیچھے اصل لوگ کون تھے۔ 2007ء میں پاکستان کے دو بار وزیر اعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ ایک
مزید پڑھیے


ڈینگی ایک جان لیوا مرض!

اتوار 30 اکتوبر 2022ء
شکیلہ فاطمہ
ڈینگی بخار ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔یکم اکتوبر 2022ء تک اس سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 30267 تھی۔ اکتوبر کے پہلے دس دن میں دس ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔دس اکتوبر کو پاکستان میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 41746 تھی۔یکم جنوری 2022 تا 27 ستمبر 2022 تک 25932 مریض ڈینگی سے متاثر تھے۔تین چوتھائی کیس صرف ستمبر کے مہینے میں آئے۔ اس بار سندھ میں کل متاثرہ مریضوں کا 32 فی صد 29 فی صد پنجاب میں او ر کے پی کے میں 25 فی صد تناسب تھا۔2021 ء میں ڈینگی کے مریضوں کی
مزید پڑھیے


اسحاق ڈار پاکستان کی اکانومی کا جادوگر:فیصلہ کن میچ

جمعه 30  ستمبر 2022ء
شکیلہ فاطمہ
اس وقت پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو اس وقت کھائی میں دھکیل دیا ہے۔دوسری طرف پاکستان نے اپنی تاریخ کا بد ترین سیلاب دیکھا ہے۔ اس سیلاب نے پاکستان کے چاروں صوبوں کو متاثر کیا ہے مگر سندھ اور بلوچستان میں مکمل تباہی پھیل گئی ہے۔ دس لاکھ کے قریب مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ زراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔کپاس۔ مرچ، پیاز کی فصل مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔کھجور، کیلا اور سیب کے باغا ت اجڑ گئے
مزید پڑھیے


سخت فیصلے، کس کے لئے

منگل 07 جون 2022ء
شکیلہ فاطمہ
نئی حکومت کیا آئی ہے ایسا لگتا ہے جیسے گنز بک آف ریکارڈ کا نیا اڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ ہر روز ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔ اس حکومت کا سلوگن ہے پاکستان میں پہلی بار ۔۔ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے پہلی بار ہو رہا ہے اس کی نظیر نہ پہلے تھی اور امید ہے نہ مستقبل میں ہو گی۔ ایسا لگتا ہے جیسے ٹی ٹونٹی کے آخری دو اوور کا کھیل باقی ہے۔ دو ماہ میں پٹرول 150 سے 210 تک ہو گیا ہے۔ ڈیزل 145 سے 205 پے ہے۔ بجلی کی قیمت 45 فی
مزید پڑھیے



پاکستان جمہوریت کی راہ پر

اتوار 22 مئی 2022ء
شکیلہ فاطمہ
20 مئی 2022ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ان 25 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سنا دیایا جنہوں نے حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔ حمزہ شہباز نے تحریک عدم اعتماد میں 197 ووٹ حاصل کئے تھے۔ اب 25 ممبران کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد حمزہ شہباز 172 ووٹ رہ گئے ہیں۔ حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیر اعلی برقرار رہنے کے لئے 186 ممبران کی حمایت درکار ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوٹا کریسی کی سیاست کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
مزید پڑھیے


کہانی کی چوتھی سمت اور پتھر کے انسان

منگل 17 مئی 2022ء
شکیلہ فاطمہ
پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ملکی اکانومی اس وقت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ ڈالر دو سو روپے سے صرف 5 روپے کے فاصلے پر ہے۔ سٹاک ایکسچینج اس وقت بدترین صورتحال سے دوچار ہے ۔ہر روز لوگوں کے اربوں روپے ڈوب رہے ہیں۔ کثیر جماعتی اتحاد جو اس وقت حکومت میں ہے شدید کشمکش کا شکار ہے۔کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کیا جائے۔کچھ لوگ فوری الیکشن کے حق میں ہیں اور کچھ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں اپنا وقت پورا کریں۔حکومتی اتحاد کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز
مزید پڑھیے


پاکستان کے معاشی مسائل،وجوہات

منگل 10 مئی 2022ء
شکیلہ فاطمہ
آج تک جتنی بھی حکومتیں پاکستان میں آئی ہیں۔ انکا معاشی ترقی کے بارے میں قبلہ درست نہیں رہا۔ کبھی بینکوں سے قرضے کی سکیمیں آتی ہیں۔ کبھی برآمدات کو بڑھانے کے لئے برآمد کنندگان کو ٹیکس میں چھوٹ دی جاتی ہے۔ کبھی آئی ایم ایف کا ایک پیکیج آتا ہے کبھی دوسرا۔ کبھی کسی علاقہ کو ٹیکس فری زون قرار دیا جاتا ہے۔لیکن آج تک پاکستان کے معاشی حالات درست نہیں ہو سکے اسکی وجوہات کیا ہے۔ سب سے پہلے امن و امان کی صورتحال اور دوسرے نمبر پر کرپشن۔کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا کہ بڑی سڑکوں
مزید پڑھیے


شہباز شریف کی مشکلات

بدھ 20 اپریل 2022ء
شکیلہ فاطمہ
یہ پہلا موقع ہے جب اقتدار سے نکالے جانے والا موج میں ہے اور اقتدار میں آنے والے پریشان ۔ اس اقتدار کی بس خستہ ہے۔ مسافر زیادہ ہیں اور سیٹیں کم اور ہر کوئی اگلی سیٹوں پر بیٹھنا چاہتا ہے۔صدارت کا منصب ایک ہے اور دو طلبگار ہیں اور پہلے براجمان کو اتارنا بھی ایک مشکل کام۔ مولانا فضل الرحمان اور جناب آصف علی زرداری صدارت کے دو امیدوار ہیں۔ سپیکر پر پیپلز پارٹی کے جناب راجہ اشرف بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر کی سیٹ پر جمیعت علمائے اسلام کے زاہد اکرم درانی کا
مزید پڑھیے


پاکستان کی نئی تاریخ

بدھ 13 اپریل 2022ء
شکیلہ فاطمہ
تین اپریل 2022 سے بروز اتوار سے 10 اپریل 2022 تک کا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ سسپنس والا ہفتہ تھا اس پورے ہفتہ میں پاکستان کی تاریخ میں وہ کچھ ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوئی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی۔تین اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی گنتی ہونا تھی۔اپوزیشن کے پاس پورے بندے تھے کسی کے وہم وگمان میں نہ تھا کہ ایوان میں یہ کچھ ہوگا۔وفاق وزیر چوہدری
مزید پڑھیے








اہم خبریں