Common frontend top

شکیلہ فاطمہ


تھر کول فیلڈ بلاک 1میں کوئلہ کی دریافت


سال 2022 پاکستان کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری لے کے آیا ہے۔صوبہ سندھ میں کوئلہ کے بہت بڑے ذخائر کا پتہ چلا ہے۔تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں کوئلہ کے 3 بلین ٹن کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ تین ارب ٹن کوئلہ 5 ارب بیرل تیل کے برابر قدر رکھتا ہے جوکہ 450 ارب ڈالر کی مالیت کے برابر ہے۔سندھ میں یہ کوئلہ 145 میٹر کی کھدائی کے بعد ملا ہے۔پہلے مرحلہ میں سالانہ پیداوار 7اعشاریہ آٹھ ملین ٹن ہے۔یاد رہے پاکستان میں 2016 تک کوئلہ کے ذخائر کا تخمینہ 3377 ملین ٹن لگایا
جمعرات 03 فروری 2022ء مزید پڑھیے

پاکستان میں صدارتی نظام کی حقیقت کیا ہے

منگل 25 جنوری 2022ء
شکیلہ فاطمہ
گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان میں صدارتی نظام کی بات ہو رہی ہے۔ جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔کافی لوگ اس کی حمایت میں ہیں اور کچھ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں سب سے پہلے ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ صدارتی نظام کیا ہے اور یہ کن ممالک میں رائج ہے اور پاکستان میں صدارتی نظام کا ماضی کیا ہے اور اس کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے۔ اس وقت دنیا میں دو طرح کی جمہوری حکومتیں قائم ہیں۔ ایک پارلیمانی نظام اور دوسرا صدارتی نظام۔ پارلیمانی نظام جو اس وقت پاکستان میں رائج ہے اس میں
مزید پڑھیے


پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز (ریفارم) ایکٹ2020ء

منگل 18 جنوری 2022ء
شکیلہ فاطمہ
پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2020 ئ، 11 مارچ 2020 کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیا اور 18 مارچ کو گورنر نے اس کی منظوری دی۔ 19 مارچ 2020ء سے یہ ایکٹ لاگو ہو گیا ہے۔اس ایکٹ کو عرف عام میں ایم ٹی آئی ایکٹ کہتے ہیں۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کی صحت کے ملازمین نے بہت مخالفت کی۔ خاص طور پر ڈاکٹر اور نرسوں نے اس کی مخالفت میں بہت جلوس نکالے۔اپوزیشن نے بھی اسمبلی میں اس ایکٹ پر بڑی کڑی تنقید کی مگر حکومت نے تمام مخالفت کے باوجود اس ایکٹ کو لاگو کردیا۔ اس ایکٹ کی نمایاں
مزید پڑھیے


کورونا اور پاکستان!

منگل 11 جنوری 2022ء
شکیلہ فاطمہ
کورونا وائرس سب سے پہلے چین میں نمودار ہوا۔ یہ سال 2019 کے آخر کی بات ہے جب یہ وبا چین میں ظاہر ہوئی۔ چین سے یہ وائرس بڑی تیزی کے ساتھ ساری دنیا میں پھیل گیا یہ وائرس جس طرح دنیا میں پھیلا اس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ہے۔ آج تک جتنی وبائیں دنیا میں آئی ہیں وہ دنیا کے کسی مخصوص خطے میں آئی ہیں۔ اس نے جتنی بھی بربادی کی ایک مخصوص علاقہ اس کا مرکز تھا۔ طاعون پھیلا وہ بھی دنیا کے مخصوص خطوں میں۔ اسی طرح سپینش انفلوئنزہ جو بہت مہلک تھا
مزید پڑھیے


تیل کی قیمتیں اور وزیروں کا حساب کتاب

منگل 04 جنوری 2022ء
شکیلہ فاطمہ
جب بھی تیل کی قیمت بڑھتی ہے حکومت کا کوئی وزیر اور مشیر آتا ہے اور ہم کو ریاضی کا نیا کلیہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے فلاں ملک میں تیل کی قیمت اتنی ہے ،ہمارے ہاں اتنی ہے۔ مجھے علم نہیں کہ یہ لوگ عوام کو سمجھتے کیا ہیں۔ انکو یہ پتا نہیں ہے کہ حساب کرتے وقت اکائی ایک رکھتے ہیں۔ انکا تو کلیہ یہ ہے یہ فاصلہ پانچ میٹر اور دوسرا دو کلو میٹر تو پانچ والا زیادہ ہے کیونکہ وہ پانچ ہے اور وہ دو۔ عقل کے اندھوں وزیرو ایک کلو میٹر میں 1000 میٹر
مزید پڑھیے



تحریک انصاف کی حکومت اور آئی ایم ایف کی شرائط

بدھ 22 دسمبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
عمران خاں جب 2013 ء کی الیکشن مہم چلا رہے تھے تو اس وقت ان کا سب سے زیادہ زور اس بات پر تھا کہ ہم آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے۔ ان کا اس وقت کہنا تھا جو قوم امداد یا قرض لیتی ہے اس کی کوئی عزت نہیں رہتی۔ ہم آئی ایم ایف کے بھکاری نہیں بنیں گے۔ اسد عمر ہر پروگرام میں آئی ایم ایف کے قرض کی خامیاں گنواتے تھے۔ وہ کہتے تھے ہم نے پوری تیاری کی ہے کہ کس طرح آئی ایم ایف کے بغیر ملک کو چلانا ہے۔ مگر
مزید پڑھیے


پنجاب میں بلدیاتی الیکشن

منگل 14 دسمبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
بڑے عرصے کے بعد شنید ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ 2022 میں یہ الیکشن ہو سکتے ہیں۔ 2023 میں عام الیکشن کا سال ہے۔ الیکشن سے پہلے بلدیاتی الیکشن کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ بڑی پرانی ہے۔ سب سے پہلے ایوب خاں نے بنیادی جمہوریت کے الیکشن کروائے اور یونین کونسل سطح پر الیکشن ہوئے۔ ان بلدیاتی نمایندوں سے ووٹ لیکر ایوب خاں صدر بن گئے۔ جب ضیاالحق نے 1977 میں اقتدار سنبھالا تو 1979 میں بلدیاتی الیکشن ہوئے۔یہ الیکشن غیر جماعتی تھے۔
مزید پڑھیے


حلقہ 133 الیکشن نتائج۔ کیا نیا ہے

منگل 07 دسمبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
لاہور کے حلقہ 133 کے نتائج آ چکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی شائستہ پرویز ملک 46811 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں اور ان کے مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل صاحب 32313 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔اس طرح 14498 ووٹ کی اکثریت سے پاکستان مسلم لیگ نواز جیت گئی۔ اس الیکشن سے بہت دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ سب سے پہلی بات کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اب بھی لاہور میں ایک قوت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کافی عرصے کے بعد پنجاب اور خاص طور پر لاہور میں ووٹ لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ووٹر ٹرن
مزید پڑھیے


نواز شریف اور عمران خان کے دور کا موازنہ

منگل 30 نومبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
نواز شریف 2013ء کے الیکشن کے بعد وزیر اعظم بنے۔2008ء کے الیکشن میں وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی ۔ 2013 ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے 166 سیٹیں لی تھیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 42 اور پاکستان تحریک انصاف نے 35 سیٹیں جیتیں۔ پاکستان مسلم لیگ کو واضح اکثریت حاصل تھی۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی کل ملا کر 77 سیٹ تھی جو پاکستان مسلم لیگ نواز کا 46فی صد تھا۔ الیکشن مہم کے دوران عمران خان زخمی ہو گئے ۔ جب وہ صحتیاب ہوئے تو انہوں
مزید پڑھیے


غذائی بحران اور اسکے اثرات

منگل 23 نومبر 2021ء
شکیلہ فاطمہ
کہنے کو پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ہم اب بھی بہت سی اشیا درآمد کرتے ہیں۔ 2020-21 میں گندم کی پیداروار 25 ملین ٹن تھی۔ پاکستان نے 3 ملین ٹن گندم درآمد کی تا کہ محفوظ ذخائر میں کمی نہ ہو اور کورونا جیسی وبا میں خوراک کی کمی نہ ہو۔ -22 2021 کے لئے 27 ملین ٹن کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس طرح 8 فی صد پیداوار میں اضافہ کی امید ہے۔ زمینی حقائق اسکے الٹ ہیں۔گندم کا قابل کاشت رقبہ کم ہو رہا ہے جس کی وجہ ایک تو مکئی کی فصل کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں