BN

کاروبار



امریکہ کی طرف سے ریکارڈ7.5بلین ڈالر مالیت کی یورپی مصنوعات پرمحصولات عائد

هفته 19 اکتوبر 2019ء
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکہ نے جمعہ کو ریکارڈ 7.5 بلین ڈالرمالیت کی یورپی مصنوعات پرمحصولات عائد کر دیں۔ ائیربیس فرانسیسی شراب اورسکاٹ لینڈکی وسکی ان اعلیٰ سطحی اہداف میں شامل ہیں ۔واشنگٹن میں موثرہونے والی محصولات یورپی حکام کی جانب سے آخری لمحے میں ملتوی کرنے کی درخواستوں اورفرانسیسی وزیراقتصادیات برنولی مائرکی جانب سے جوابی اقدام کے انتباہ کے باوجودعائدکردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے


این ایف سی سوسائٹی فیزIIمیں شجر کاری ،اسلم بھروانہ نے پودا لگایا

هفته 19 اکتوبر 2019ء
لاہور(کامرس ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کے گرین ویژن کے تحت این ایف سی سوسائٹی فیز ٹو میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے پودا لگایا، اس موقع پر رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب فیصل ظہور، جنرل سیکرٹری سوسائٹی نعمان بٹ ،ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر سرفراز احمد وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت تمام کوآپریٹوز ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزاروں کی
مزید پڑھیے


صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنیکا مطالبہ

هفته 19 اکتوبر 2019ء
کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے بغیر ملکی معیشت کو مسائل سے نہیں نکالا جاسکتا، کے الیکٹرک کے رسپانس سسٹم کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، کورنگی صنعتی علاقے کیلئے خصوصی ٹیکنیکل سپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر سید مونس عبداﷲ علوی کی زیر قیادت کے الیکٹرک کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورۂ کاٹی کے موقعے پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ
مزید پڑھیے


چینگ ہونگ روبا نے فل سکرین ٹی وی لانچ کردیا

هفته 19 اکتوبر 2019ء
لاہور( کامرس ڈیسک) چینگ ہونگ روبا نے پاکستان میں پہلی دفعہ فل سکرین ٹی وی ایچ سیون کے متعارف کرادیا ہے ۔ یہ ٹی وی پندرہ اکتوبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا گیا۔چینی کمپنی چینگ ہونگ اور پاکستانی کمپنی روبا نے پاکستان میں ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، سمارٹ ٹی وی ، ایل ای ڈی ٹی وی ، واٹر ڈسپنسر،مائیکروویو اوون اور آڈیو سسٹم پروڈکٹس بنانے کے لیے جدید ترین فیکٹری بنائی ہے ۔چینگ ہینگ کو ہوم اپلائنسز بنانے میں خاص مقام حاصل ہے ۔چینگ ہونگ روبا کی ریفریجریٹر کی سالانہ پیداوار10 ملین تک پہنچ
مزید پڑھیے


صنعتوں کیلئے بہت جلدرعایتی آورز دئیے جائینگے : لیسکو چیف

هفته 19 اکتوبر 2019ء
لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے بہت جلد پیک آور کی جگہ رعایتی آورز دئیے جائیں گے ،جن کے دوران صنعتوں کو رعایتی قیمتوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں ملاقات کے دوران کیا ۔ بل کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانے کی زیادہ شرح پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا
مزید پڑھیے




محکمہ زراعت توسیع، WWFاور PATAکے زیر اہتمام تربیتی سیمینار

هفته 19 اکتوبر 2019ء
صادق آباد(نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع WWF اور PATAکے زیر اہتمام تربیتی سیمینار ،سینکڑوں زمینداروں نے شرکت کی تفصیل کیمطابق محکمہ زراعت توسیع اور WWFکی زیر نگرانی اور PATAیو ایس ایڈ کے تعاون سے مقامی میرج ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں بیسوں کمپنیوں نے اپنے اپنے سٹالز لگائے جس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی یہ سیمینار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہور احمد سلطان ،منیجر WWFابوبکر خان ،محمد جنید اور رانا محمد واجد ،ڈائریکٹر PATAکی کاوشوں سے منعقد ہوا ،زراعت ،لائیوسٹاک میں استعمال ہونے والے مشینری ،ادویات اور دوسرے آلات رکھے گئے تھے اس سیمینار میں مختلف
مزید پڑھیے


جننگ فیکٹریوں میں 44لاکھ 40ہزار263گانٹھ کپاس کی آمد

هفته 19 اکتوبر 2019ء
ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 15 اکتوبر2019تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 44لاکھ 40ہزار263گانٹھ کپاس آئی۔ 15 اکتوبر2018تک60 لاکھ44ہزار194گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16لاکھ 3ہزار931گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے ۔ کمی کی شرح 26.54فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 20لاکھ 49ہزار933گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 31 لاکھ 23 ہزار 696گانٹھ کپاس سے 10 لاکھ 73 ہزار 763گانٹھ کم ہے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ کے بعد مندی پر اختتام

هفته 19 اکتوبر 2019ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس28.41پوائنٹس کمی سے 33870.15پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ56.40فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو41ارب49کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔اورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت16.49فیصدکم رہا ۔ گزشتہ روزحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام، فوڈز، بینکنگ ، سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ
مزید پڑھیے


ٹیکس گزاروں کیلئے ایف بی آر کی طرف سے اردو ویب سائٹ کا اجرا

هفته 19 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد( آن لائن ) ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا ہے ۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کیا۔ ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں چیف فیٹ تہمینہ عامر اور رکن فیٹ مصطفیٰ سجاد حسن نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور شرکا کو ویب سائٹ کی بابت اہم معلومات بھی فراہم کیں۔
مزید پڑھیے


مہنگائی سے ملک بھر میں بھوک بڑھ رہی ہے : میاں زاہد

هفته 19 اکتوبر 2019ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ملک کے طول و عرض میں بھوک بڑھ رہی ہے اوراگر بھوک پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تواس کی بھاری سیاسی و اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔کئی دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی فوڈ سیکورٹی کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دینے کے لئے قانون سازی کی جائے تاکہ آج کے صحت مند بچے کل معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ میاں
مزید پڑھیے