نیو یارک (92 نیوزرپورٹ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن سے تیل کی کھپت میں کمی آگئی جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا ہے ۔برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت سو ڈالر پر آ گئی۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 51 سینٹ کی کمی سے 100 ڈالر، 10سینٹ فی بیرل ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے سودے 32 سینٹ کی کمی سے 95 ڈالر، 70سینٹ میں طے ہوئے ۔