Common frontend top

یوسف عرفان


قائد اعظم کی دولت اور وصیت


بیورلے نکلس اپنی کتاب بعنوان’’محاکمۂ ہند‘‘ Verdicl on India) میں لکھتے ہیں کہ قائد اعظم ایک دیو قامت شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایشیاء کے اہم ترین فرد ہیں۔نیز ایشیاء کی سیاسی تقدیر قائد اعظم کی مرضی کے مطابق طے ہو گی کیونکہ انہوں نے مسلمان عوام کو(ایمان‘ اتحاد تنظیم ) ایشیا کی 7منظم‘ متحد اور موثر ترین سیاسی قوت بنا دیا ہے ،یہ وہی کچھ کریں گے جو قائد اعظم چاہیں۔وہی کچھ سب کو کرنا پڑے گا۔قائد اعظم کی سیاسی کامیابی سب جانتے ہیں۔آج قائد اعظم کی ذاتی شخصیت تجارتی نظم و ضبط اور وکالتی مہارت کے حوالے سے
اتوار 13 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

پاکستان کا روحانی منظر

منگل 08 نومبر 2022ء
یوسف عرفان
ڈاکٹر نذیر احمد قریشی صاحب لاہور کی ایک منفرد اور نادر روزگار روحانی شخصیت تھے۔انہوں نے پاکستان کے روحانی منظر کو جیسا دیکھا‘ ویسا بیان کیا۔محمد رضا شاہ پہلوی نے خمینی انقلاب کے دبائو کے تحت مذکورہ بالا تاریخ 16جنوری 1979ء کو ایران چھوڑ دیا۔شاہ ایران کی جہاز پر بیٹھنے کی تصویر دنیا بھر کے میڈیا نے دکھائی ۔ڈاکٹر نذیر قریشی نے خبر پر روحانی تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’بادشاہت ایران میں دوبارہ آئے گی‘‘ پروفیسر محمد منور مرزا نے کہا :کہ ڈاکٹر صاحب! دعا کریں کہ ایران میں اصحابؓ رسولؐ کا لایا ہوا اسلام دوبارہ آ جائے‘‘ ڈاکٹر
مزید پڑھیے


پاک چین مشترکہ پالیسی کی ضرورت

جمعه 04 نومبر 2022ء
یوسف عرفان
پاک چین دوستی کوعالمی طاقتوں نے اس دوستی کو وقتاً فوقتاً نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر وقت نے ثابت کیا کہ یہ دوستی ہمالیہ سے اونچی‘ سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں کئی اہم سنگین اور پیچیدہ مسائل آئے مگر چین نے خندہ پیشانی اور ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان کا ساتھ دیا چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے جس کے باعث امریکہ ‘اسرائیل‘ روس‘ برطانیہ اور بھارت وغیرہ پاکستان کو اپنے پنجے میں دبوچنے اور پائوں تلے روندنے سے باز رہے یہی سبب ہے کہ پاکستان کے
مزید پڑھیے


صدر جوبائیڈن کے بیان کا طائرانہ جائزہ

جمعرات 20 اکتوبر 2022ء
یوسف عرفان
صدر جوبائیڈن جہاندیدہ اور عمر رسیدہ امریکی صدر ہیں جبکہ نائب صدر بھارت نژاد کمیلا ھیرث ہیں، جن کے شوہر ھیرث وکیل ہیں اور عالمی صہیونی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ جوبائیڈن صدر بننے سے پہلے سی آئی اے کی خفیہ منصوبہ بندی اور انتہائی اہم آپریشن کے سربراہ رہے ہیں۔ بعدازاں جوبائیڈن سی آئی اے کے چیف بھی رہے ہیں یعنی ان کی چال گہری اور پوشیدہ ہوتی ہیں‘ اس وقت جوبائیڈن اسی برس کے ہونے کو ہیں۔ یہ غم کشیدہ اور ضعیف بھی ہیں۔ ان کی بیوی‘ بیٹا کار حادثہ میںفوت ہوئے۔ دوسرے بیٹے کو منشیات کی
مزید پڑھیے


پاک امریکہ تعلقات چہ معنی دارد

جمعرات 13 اکتوبر 2022ء
یوسف عرفان
پاک امریکہ تعلقات غیر حقیقی تصورات پر استوار ہیں۔لہٰذا یہ پائیدار نہیں۔غالباً یہی سبب ہے کہ امریکہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں یہی رٹ لگاتا ہے کہ امریکہ پاکستان سے پائیدار تعلقات کا خواہاں اور کوشاں ہے کیا پاک امریکہ تعلقات مذکورہ طویل دورانیہ کے باوجود ناپائیدار ہیں، یہ ایک ایسا سوال ہے جس کے جواب میں سب کچھ آ جاتا ہے۔اگر جنوبی ایشیاء کے حالات‘ واقعات اور معاملات کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ پاک بھارت تعلقات پاکستان کی حقیقی پالیسی کے راہنما اصول ہیں۔پاکستان کا قیام محض تقسیم ہند کا نام
مزید پڑھیے



مغربی پارلیمان کا پس منظر

هفته 08 اکتوبر 2022ء
یوسف عرفان
موجودہ دور میں جمہوریت بہترین نظام حکومت سمجھا جاتا ہے۔امریکی صدر ابراہم لنکن 1861-64ء کا مقولہ ہے کہ جمہوریت کا مطلب عوامی حکومت‘ عوام کے ذریعے‘ عوام کے لئے ہے۔ابراہم لنکن نے مقامی سیاہ فام امریکی غلام عوام کے انسانی حقوق اور آزادی کے لئے مثالی کام کیا۔سرکار سازی میں غلام عوام کی جمہوری نظام کے ذریعے شرکت کو یقینی بنانے کی جدوجہد کی اور اسی دوران ابراہم لنکن کو مار دیا گیا۔برطانوی مدبر وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا قول ہے کہ جمہوریت بدترین نظام حکومت ہے قومی مسائل اور پیچیدگیوں سے نبرد آزما ہونے کی اہلیت نہیں رکھتا۔یاد رہے
مزید پڑھیے


کیا نہیں اور غزنوی کارگہ حیات میں

بدھ 28  ستمبر 2022ء
یوسف عرفان
محمود غزنوی ایک عظیم فاتح اور بہترین منتظم تھے۔ انہوں نے اپنی پچاس ساٹھ سالہ زندگی میں کئی علاقے فتح کئے۔ ان کا نظام اور انتظام مثالی اور عدل پر استوار تھا۔ ان کا انصاف فوری اور غیر جانبدارانہ بھی تھا جس کی تعریف دشمن ریاستوں کے حکمائ‘ علمائ‘ اولیائ‘ وزراء اور قاضی صاحبان دیا کرتے تھے۔ عوام کی دسترس سے دور نہ تھے۔ ایک بڑھیا بکریاں چرا رہی تھی۔ راستہ کی ناہمواری یعنی سڑک کی ٹوٹ پھوٹ نے بکری کی ٹانگ توڑ دی۔ محمود غزنوی نے بحیثیت مسافر بڑھیا سے ہمدردی کی اور کہا کہ حاکم
مزید پڑھیے


نسیم احمد آہیر… ایک عہد کی داستاں

بدھ 21  ستمبر 2022ء
یوسف عرفان
نسیم احمد آہیر جوہر آباد کی جان ہیں۔ جوہر آباد ضلع خوشاب کا صدر مقام اور سرگودھا ڈویژن کا حصہ ہے۔ جوہر آباد ایک جدید طرز کا شہر ہے جس کی سڑکیں کشادہ اور دونوں جانب خوبصورت سبز راہداریاں ہیں۔ فی الحقیقت جوہر آباد اور شاہ پور صدر قدیم و جدید تہذیب کا آئینہ دار ہے۔ نسیم احمد آہیر کی شخصیت بھی جدید و قدیم کا حسین امتزاج ہے۔ ان کے ذکر کے بغیر پاکستان کی سیاسی و حکومتی تاریخ نامکمل ہے۔ انہوں نے 1970ء اور 1980 کے عشروں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی عملی سیاست کا
مزید پڑھیے


پاک افغان کشیدگی چہ معنی دارد!

جمعه 16  ستمبر 2022ء
یوسف عرفان
پاک افغان تعلقات میں کشیدگی‘ تلخی اور لڑائی بھارت اور اس کے سٹریٹجک عالمی اتحادی ممالک امریکہ‘ اسرائیل ‘ برطانیہ‘ روس وغیرہ کے حق میں ہے۔یہ پاک افغان تلخی اور دوری عالمی طاقتوں اور اداروں کے حق میں چند وجوہات اور اہداف کے حصول کے لئے ہے ان میں سے بعض اہداف کا ذکر درج ذیل میں ہے پہلا ہدف اہم ترین ہے جس کو سمجھے بغیر دوسرے اہداف کی تفہیم مشکل ہے۔نیا دور جنم لے رہا ہے جس کے خدوخال نئے عالمی سیاسی و معاشی رویوں کو متعین کر رہے ہیں۔برطانوی و فرانسیسی استعماری دور ختم ہو چکا۔آہنی روسی
مزید پڑھیے


سیاسی منظر نامہ

جمعرات 01  ستمبر 2022ء
یوسف عرفان
زرداری سب پہ بھاری ایک حقیقت ہے، جس نے تقریباً 40,35 برس پاکستانی سیاست میں بالواسطہ اور بلاواسطہ کردار ادا کیا ہے۔ یہ کردار منفی ہے یا مثبت‘ فی الحال اس سے سروکار نہیں۔ زرداری صاحب کا حقیقت نامہ ایک ایسی سچائی ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ زرداری صاحب کی سیاسی زندگی کا آغاز بینظیر بھٹو کے ساتھ شادی 18 دسمبر 1987ء سے ہوا۔ زرداری کی بالواسطہ سیاست کا دور 27 دسمبر 2007ء کو ختم ہوا اور بلاواسطہ دور تاحال ہے۔ زرداری صاحب ہر دو صورت میں سب پر بھاری رہے۔ بینظیر بھٹو کے بدترین سیاسی حریف
مزید پڑھیے








اہم خبریں