Common frontend top

یوسف عرفان


پاکستان اور تاریخی روایت


جنگ آزادی 1857ء تحریک پاکستان کی خشت اول ہے۔ پاکستان کے حصول کی بنیاد 1857ء تا 1900ء کے حالات‘ واقعات اور معاملات نے رکھ دی تھی۔ اس بنیاد کا بیج سرسید احمد خان کی علی گڑھ تحریک نے رکھاجو بعدازاں آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام 1906ء اور قیام پاکستان 14 اگست 1947ء کی صورت میں تکمیلی منازل تک پہنچی۔ قائداعظم نے قیام پاکستان کے وقت بجا فرمایا تھا کہ پاکستان علی گڑھ یونیورسٹی کے میدان میں بنا ہے۔ یعنی علی گڑھ کے فارغ التحصیل طلباء اور اساتذہ نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا ۔یہ حقیقت ہے کہ
منگل 23  اگست 2022ء مزید پڑھیے

جنرل ضیاء الحق اور امریکہ

جمعرات 18  اگست 2022ء
یوسف عرفان
جنرل ضیاء الحق کا دور انتہائی پرآشوب اور پرفتن تھا۔ پاکستان کے تقریباً تمام ہمسایہ ممالک جنگ و جدل اور معاشی تباہ حالی کا شکار تھے۔ ایران خمینی انقلاب کی راہ پر گامزن تھا۔ ایرانی انقلاب نے پاکستان کے اندر انقلابی ہلچل پیدا کر رکھی تھی۔ حتیٰ کہ پاکستان کا مرکزی سیکرٹریٹ تقریباً تین دن معطل رہا۔ ایران عراق جنگ شروع ہوگئی۔ سارا مشرق وسطیٰ مذکورہ جنگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ عربوں کے ذرائع آمدنی کم اور جنگی اخراجات بڑھ گئے۔ اجناس مہنگی ہو گئیں اور کرنسی کی قدر کم ترین سطح پر آگئی۔ مہنگائی اور غربت بڑھ گئی۔
مزید پڑھیے


پاکستان :ایک حقیقت، ایک سچائی

هفته 13  اگست 2022ء
یوسف عرفان
پاکستان ایک دن میں نہیںبنا۔یہ صدیوں کی کہانی ہے۔یہ ایک روایت ہے جس کی لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان‘ مال اور آل کی قربانی دے کر قائم رکھا ہے یہ روایت حقیقت اور سچائی کی آئینہ دار ہے۔ سابق مشرقی پاکستان خطے کی ہندو مسلم کشمکش کی روایت کا مظہر تھا ،بنگالی مسلمان خطے کی عظیم س مسلم روایت کے امین ہیں، انہوں نے ہندو بھارت کا حصہ بننے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ مزاحمت کی نئی روایت اور جہت کی بنیاد رکھی۔ ریاست کا جنم دوچار برس میں نہیں ہوتا۔یہ کئی مراحل سے گزر کر بنتی ہے۔ان مراحل
مزید پڑھیے


آزادی انمول ہے

جمعرات 04  اگست 2022ء
یوسف عرفان
آزادی انمول ہے۔ریاست کا قیام انمول آزادی سے بھی بڑا ہے عظیم پاکستان ایک دن میں نہیں بنا۔اس کو بننے اور بنانے میں صدیاں بیت گئیں۔ آزادی کی قیمت پوچھنا ہو تو ہندوستان موجودہ بھارت میں موجود کروڑوں دلت اور اچھوت قوموں اور نسلوں سے پوچھیے جو تقریباً چار سے پانچ ہزار سال سے ہندو برہمن کا غلام ہے جبکہ یہ نسلیں قدیم یعنی پراچین ہند کی حکمران تھیں مگر جب سے برہمن کے ذات پات آہنی شکنجے میں جکڑے گئے ہیں‘اس وقت سے بنیادی انسانی حقوق Fundmental human rightsسے محروم ہیں۔غلامی کے مذکورہ طویل دور میں مذکورہ نسلیں اور
مزید پڑھیے


سیاسی مفاد یا فساد

جمعرات 28 جولائی 2022ء
یوسف عرفان
پاکستانی جمہوریت کی حالت اس ضعیف بڑھیا کی سی ہے جو دن بھر چرخہ کاتتی ہے اور شام پڑے‘ ادھیڑ دیتی ہے۔ گو پاکستانی جمہوریت مغربی نظام ریاست کی آئینہ دار ہے اور مغربی جمہوریت کی بنیاد عوامی حکومت‘ عوام کے ذریعے اور عوام کے لئے ہے جبکہ پاکستانی جمہوریت عوام سے دور‘ خواص کے ذریعے اور خواص کے ذریعے اور خواص کے لئے ہے عوام روز بروز ابتری اور بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں فی الحال ان کے درج کا کوئی درماں نہیں۔پاکستانی جمہوریت مغربی نظام جمہوریت کی خامی اور بدصورتی کا مظہر بن کر رہ گئی ہیِِ
مزید پڑھیے



مسئلہ کشمیر چہ معنی دارد!

جمعرات 21 جولائی 2022ء
یوسف عرفان
پاکستان اور کشمیر دو جسم ایک جان ہیں۔اگر جسم کے کسی حصے کو نقصان پہنچا تو وہ پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔کشمیر پاکستان کا دل ہے اگر دل پر دشمن کا ہاتھ اور گھات رہی تو پاکستان کا وجود اپنوں کے لئے دلدل بن جائے گا۔ برطانوی تقسیم ہند(3جون پلان 1947ئ) کے مطابق ریاست کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہونا تھا کشمیر پاکستان سے ملحق بلکہ متصل مسلم اکثریتی سرزمین ہے جہاں کے مسلمانوں کی برطانوی انگریز اور ہندو ڈوگرہ راجہ ہری سنگھ سے آزادی کے لئے عوامی تحریک جاری تھی کشمیر میں ہندو انگریز گٹھ جوڑ اتنا منہ زور
مزید پڑھیے


بھارتی مسلمانوں کی حالت زار

جمعرات 14 جولائی 2022ء
یوسف عرفان
’’بھارتی مسلمانوں کی آہ‘‘ کے مصنف محمد شریف خان اوکزئی لکھتے ہیں: بھارت میں مسلمانوں کا وجود شدید خطرات میں گھرا ہوا ہے۔غیر مسلم متحد اور متحرک ہیں جبکہ مسلمان منتشر اورافتراق کا شکار ہیں۔مصنف نے مذکورہ کتاب 2005ء میں لکھی۔انہوں نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بھارت سول سروس سے وابستہ رہے۔یہ رام پور کے علمی‘ ادبی اور مزاحمتی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کی بڑی بہن نگہت افلاک اردو ادب کی معروف شاعر‘ ادیب ‘ افسانہ نگار اور ناول نگار ہیں جبکہ نانا جان معروف شاعر حکیم عبدالھادی وفا ہیں۔مصنف بھارتی مسلمانوں
مزید پڑھیے


ہندو بنیا اور بینکار

جمعرات 07 جولائی 2022ء
یوسف عرفان
بنک اور بنیا ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں۔ہندو بنیا نے ہندی مسلمانوں کو سودی معیشت کا شکار کیا او ربنک نے عالم اسلام کو سودی معیشت کے جال میں پھنسا رکھا ہے۔جبکہ اللہ نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ سود سے دور رہیں کیونکہ سودی معیشت اللہ اور اس کے محبوب نبی اکرمؐ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اللہ نے قرآن میں واضح الفاظ میں فرمایا ہے کہ جب مسلمان اللہ و رسولؐ سے رخ پھیریں گے تو اللہ و رسولؐ بھی ایسے باغی مسلمانوں سے رخ پھیر لیں گے اور نتیجتاً باغی مسلمانوں کی معیشت تنگ ہو
مزید پڑھیے


ہندوتوا کا حل۔مینارٹی لیگ کا قیام

جمعرات 30 جون 2022ء
یوسف عرفان
بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔مسلمانوں کو بے روزگار اور بے گھر کیا جا رہا ہے۔مسلمانوں کو شہریت کے نئے قوانین کے تحت بھارتی شہریت سے محروم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ بھارت میں عرصہ دراز سے مسلمان خواتین و مرد حضرات کی جبری نس بندی(اولاد کی پیدائش سے محروم کرنے کا طریق کار) کی جا رہی ہے، اس جبری نس بندی کی پالیسی نے مسلمان عوام کے لئے ہسپتال میں علاج کرانا جوئے شیر لانے کے برابر بنا دیا ہے آئے دن مسلم کش بلوے ہو رہے تھے جو اب مکمل سرکاری سرپرستی
مزید پڑھیے


سیاسی خیال بندی

پیر 20 جون 2022ء
یوسف عرفان
لفظ نیوٹرل کی تفہیم‘ تشریح اور تجزیاتی رائے میری ذاتی خیال بندی ہے۔اس سے اتفاق کرنا ضروری نہیں مگر اس حوالے سے راقم کے منتشر شذرات درج ذیل ہیں۔یہ راقم کی اپنے تئیں تفہیم کی کوشش ہے۔ممکن ہے قارئین کے بھی کام آئے عمران خاں کی حکومت کے خلاف 10اپریل 2022ء کو عدم اعتماد تحریک پارلیمنٹ میں کامیاب ہوئی۔عمران خاں نے کئی چھوٹے بڑے کام کئے۔مگر اہم ترین کام سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بارے میں قانون سازی ہے ۔اگر پاکستان کی سرحدی سلامتی کا ضامن GHQہے تو معاشی آزادی کا ضامن SBPہے۔ عمران خاں کی آمد آمد کی خبر
مزید پڑھیے








اہم خبریں