ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) سکول ٹیچر کے تشدد سے کمسن بچے کا سر پھٹ گیا ، بچے کے ورثا نے کارروائی کیلئے تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کو درخواست دیدی ۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 80ون ایل میں این آر ایس پی سکول میں مقصود احمد نامی ٹیچر نے نرسری کے طالبعلم علی زمان کو کسی بات پر تھپڑوں سے زدوکوب کیا تو طالبعلم علی زمان نیچے فرش پر گر گیا اور اُس کا سر پھٹ گیا۔اطلاع ملنے پر طالبعلم کے ورثا سکول پہنچے اور ٹیچر مقصود احمد سے اس بارے میں پوچھا تو اُس نے موقف اختیار کیا کہ بچے کو چوٹ کھیلتے ہوئے لگی ہے تاہم طالبعلم علی زمان کے ورثا نے پولیس کو درخواست دیدی ہے ۔