ریاض(آن لائن) سعودی وزارت داخلہ کے قانون کے مطابق حج قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوسخت سزا دی جاتی ہے ۔ کسی ایسے فرد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوتی جو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب آ کر غیر قانونی طور پر مقیم ہو گیا ہو۔محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں گرفتاری کی صورت میں ان کے فنگر پرنٹس سسٹم میں فیڈ کر دئیے جاتے ہیں۔حج قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو سعودی عرب میں 10 برس کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے ۔ ایسے افراد نہ صرف سعودی عرب بلکہ تمام خلیجی ریاستوں میں بھی مقررہ مدت کے لیے کسی بھی ویزے پر نہیں جا سکتے ۔