تہران،انقرہ،برلن(اے ایف پی،نیٹ نیوز) ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطیٰ کے خطے کیلئے خطرہ ہیں۔جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 75 برس مکمل ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 75 سال پہلے امریکہ معصوم لوگوں پر جوہری ہتھیاروں کا حملہ کرنے والا پہلا اور واحد ملک بنا۔دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دنیا کوایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چا ہئے ۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کو یہ نہیں بھولنا چا ہئے کہ اس دن کیا ہوا تھا اور جوہری طاقتوں کو نیوکلیائی معاہدوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔