مکرمی! پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں جہاں آئے روز ہڑتال ہوتی ہے وہیں وہاں ادویات کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی فراہمی کے لیے حکومت بروقت ادویات کی خریداری کے لیے مختص اقساط جاری نہیں کر رہی جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔ پنجاب کو چلانا عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں ہے ۔ اگر یہی صورتحال جوں کی توں رہی تو اگلے چند سالوں میں پنجاب تباہ و برباد ہو جائے گا۔ میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ پنجاب میں کسی قابل شخض کو لگائیے اگر پی ٹی آئی کی بقاء چاہیے۔ہم عوام پر ترس کھائیے۔ غریبوں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیے۔انہیں جینے کا حق دیجئے۔روٹی نہیں دے سکتے تو کم از کم علاج کی سہولت تو دیجئے۔ (شہزاد حسین بھٹی)