لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں موجود چمپئن بیٹسمین بابر اعظم اور لاہور میں موجود اُن کی 8 سالہ مداح کے درمیان ایک ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ بابر اعظم کی 8 سالہ مداح سامعہ افسر کو بطور کرکٹ فین اس وقت شہرت ملی جب رواں سال کے آغاز میں ان کی نیٹ پر شاندار بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اپنی ننھی پرستار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے سامعہ افسر کی بیٹنگ کی خوب تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین بیٹر بننے کے لیے مفید مشورے دئیے ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ننھی پرستار سامعہ افسر کی صلاحیتیں صرف کرکٹ تک ہی محدود نہیں ہیں۔