رانچی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹر روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ریکارڈ بک میں کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔روہت شرما بلاشبہ ون ڈے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو 3 مرتبہ اس فارمیٹ میں ڈبل سنچری بنانیوالے واحد بیٹسمین بھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کا اپنا سب سے بڑا سکور بناتے ہوئے پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنائی۔212رنز کی باری کھیلنے کیساتھ ہی روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرن والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔