مکرمی ! ہم انسانوں کی ایک فطرت ہے اور وہ یہ ہے کہ جب ہم اللہ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کو خرچ کر رہے ہوتے ہیں تو کبھی اس کا شکر نہیں کرتے ہم سوچتے ہیں کہ یہ تمام نعمتیں ہمارا حق ہیں اور ہمیں اپنی محنت کے بل بوتے پر مل رہی ہیں اور جب کوئی چیز کسی قدرتی آفت یا پھر کسی بھی وجہ سے ہم سے چھن جاتی ہے تو ہمارا ماتم ہی ختم نہیں ہوتااس لیے میرا ایک پیغام اس کیفیت کا شکار ہونے والے انسانوں کے نام کیوں یوں نظریں جھکائے بیٹھے ہو؟ کس بات کا غم منارہے ہو ؟وہ جو ہے کیا تیرا ہے؟جو چلاگیاکیاوہ تیر اتھا؟ سب مایا ہے کچھ تیرا نہیں جو ہے اس پر خوش ہوجا جو چلاگیا اسے بھول جا۔ (مبشرہ خالد،کراچی)