دبئی(این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کو طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ۔پرویز مشرف دبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ، انہیں گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سابق صدر ریگولرچیک اپ کیلئے اگلے ہفتے پھر ہسپتال جائیں گے ۔