لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دانش افضال، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، سی ٹی او لاہور ملک لیاقت، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر پولیس افسران بھی ساتھ تھے - سی سی پی او نے مقامی ہوٹل میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی اقامت کے حوالے سے سکیورٹی چیک کی- انہوں نے ایس پی سول لائنز اور ایس پی سکیورٹی کو ضروری ہدایات جاری کیں- سربراہ لاہور پولیس بعدازاں قذافی سٹیڈیم گئے جہاں انہیں سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی- اس موقع پر ذوالفقار حمید نے پی سی بی کے حکام کے ساتھ اجلاس میں مختلف ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا- سی سی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ کے لئے لاہور پولیس اپنی تمام ذمہ داریاں ادا کرے گی۔