لاہور(سپورٹس رپورٹر) رشک کشمیر نے پاک لائنز اکیڈمی کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تیسرا آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ رشک کشمیر کے فیصل رشید کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے پاک لائنز اکیڈمی کا کوئی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ علی گڑھ گراؤنڈ پر پاک لائنز اکیڈمی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں رشک کشمیر نے 6وکٹوں پر 114 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔کاشف صدیق 29 ، عمر صدیق 24 اور صداقت علی 15 رنز بناکر نمایاں رہے ۔