لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس شاہد جمیل نے رمضان میں اشیائے خورونوش کی فراہمی اور قیمتیں مقرر اور کنٹرول کرنے کا میکنزم 29 مارچ کو طلب کرلیا،فاضل جج نے ہدایت کی رمضان سے قبل یہ کام ہوجانا چاہیے ،عوام کی قطاریں اور انھیں دھکے نہیں لگنے چاہئیں، کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمدعثمان نے عدالت کوبتایا رولز بنانے اور نافذ کرنے کیلئے کام کررہے ہیں جس میں کابینہ کو بھی شامل کرنا ہوگا، عدالت میں کھاد کی فراہمی کے لئے میکنزم پیش کیا گیاجس کے مطابق گرداوری کی بنیاد پر کھاد کی فراہمی کی جائے گی۔لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیر نے لائافسروں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحان کے لئے اہل نہ قرار دینے کے خلاف درخواست پرفریقین کے وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔