انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ترکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے دو دن بعد روس کا ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنا بند نہیں کرے گا، امریکی اور ترک عہدیداروں نے اثرات کے جائزہ پر کام شروع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ترک صدر رجب طیب اردوآن نے امریکا کے دورے کے دوران اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد شام میں ترک فوج کی مداخلت، ایس 400 روسی دفاعی نظام اور دیگر مسائل پر پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنا تھا۔واشنگٹن کا کہنا تھا کہ روسی نظام اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ ہے ۔ ایک انٹرویو میں اردوآن کے معاون ابراہیم کالن نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے عہدیداروں نے ایف 35پر ایس400کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک طریقہ کار پر کام کرنا شروع کیا ہے ۔ترکی کے صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی میزائل رکھنے کے لیے نہیں استعمال کرنے کے لیے خریدے ہیں۔