لاہور (نامہ نگار)پاکستان ریلوے نے 50 سال کے بعد نیشنل گیمز میں1815 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔پاکستان ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 12 گولڈ، 20 سلور اور 76 بروائنز میڈل حاصل کیے ۔مجموعی طور پرپاکستان ریلوے نے نیشنل گیمز میں 108 میڈلز حاصل کیے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اس کامیابی پر تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارک باددی۔ اس بہترین کامیابی پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے پریزیڈنٹ شاہد عزیز، وائس پریزیڈنٹ سپورٹس بورڈ حمدان نذیر اور سپورٹس آفیسر محمد طارق کی محنت اور کاوشوں کو خصوصی طورپر سراہا۔