واشنگٹن(اے پی پی) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے سابق جنرل جان فلپ ابی زید کو سعودی عرب کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا۔ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی جان ابی زید لبنانی نژاد مسیحی اور روانی کے ساتھ عربی بولتے ہیں۔ جان ابی زید 2003 سے 2007کے عرصہ میں عراق جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بھی رہے ۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے سعودی عرب پر ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی، ان کے مقالے کا عنوان ’’سعودی عرب کس طرح اپنے دفاعی تخمینوں کے فیصلے کرتا ہے ‘‘ تھا۔جان ابی زید نے امریکی ملٹری اکیڈمی سے گریجوایشن کے بعد اردن میں سکالر شپ حاصل کی اور عربی زبان میں آنرز ڈگری مکمل کی۔