لاہور(سپورٹس رپورٹر)کھٹمنڈونیپال میں 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگئیں ، اگلی ساؤتھ ایشیئن گیمز کی میزبانی کا پرچم پاکستان کے حوالہ کیا گیا ۔ اختتامی تقریب میں نیپال کے ڈپٹی پرائم منسٹر اسہور پوکھاری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ساؤتھ ایشین گیمز میں اسکوائش کے انفرادی اور ٹیم ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ طیب اسلم نے قومی پرچم تھام کر پاکستانی دستے کی قیادت کی۔ گیمز میں بھارت 174 گولڈ، 60 سلور اور 45 برونزکے ساتھ مجموعی طور پر 312 میڈلز جیت کرپہلی پوزیشن حاصل کی نیپال نے 51گولڈ،60 سلور،95 برونزکے ساتھ 206 میڈلز جیت کر دوسری جبکہ سری لنکا 40 گولڈ،83 سلور اور 128 برونز میڈلزکے ساتھ 251 میڈلزلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی پاکستان 32 گولڈ،41 سلور اور 59 برونزکے ساتھ مجموعی طورپر 132 میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا۔تقریب میں اگلی گیمز کی میزبانی کا پرچم پاکستان کے حوالے کیا گیا۔