خر طوم ( این این آئی ، نیٹ نیوز ) سوڈان میں رعوز الفتح کے مقام پر ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں متعدد سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے ام درمان میں دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کو ملنے والا ایک مشکوک بم انہوں نے کھولنے کی کوشش کی۔ اس میں موجود کیلیں بچوں کے جسم میں اتر گئیں۔سوڈان کے اخباری ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے یہ بم پہاڑی علاقے سے لائے تھے ۔ یہ بم انہیں اس علاقے سے ملا تھا جہاںپر فوج مشقیں کرتی ہے ۔بچے لوہا تلاش کررہے تھے کہ اس دوران انہیں ایک بم ملا۔ وہ اسے لے کر ایک گھر میں آگئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ بچوں کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے ۔