لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب پاکستان کا 71واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا ئے گا، اس حوالے سے رنگا رنگ تقریب آج صبح 11بجے پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ،آرٹ اینڈ کلچر (پلاک)نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی پرچم کشائی کریں گے ، اس موقع پرقومی ترانہ ہوگا، ملی نغمے ، ترانے ،صوفی پرفارمنس، کلچرل پرفارمنس، ڈھول، ثقافتی رقص، فوک میوزک سمیت متعدد پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور سپورٹس سے وابستہ اہم شخصیات اور کھلاڑی شریک ہوں گے ۔