ماسکو(شاہد گھمن سے ) اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا ہے سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی منڈیٹ کے اندر رہ کر جلسوں میں بیان بازی کریں، گزشتہ روز کے کوئٹہ دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں،بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی اور عنقریب اس طرح کی کارروائیاں بھی ہماری سیکورٹی فورسز کنٹرول کر لیں گی،دہشتگردی کے خطرے کے باوجود بھی حکومت نے جلسے کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجس پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے دشمن نے ہمیں ہر وقت فوکس کیا ہوا ہے ، جلسے جلوس میں کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان نہ دیں جس سے ملک دشمنوں کے بیانیہ کو تقویت ملے کیونکہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے دور رس نتائج اور عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہمارا دشمن اس سے فائدہ اٹھاتا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کی سوچ کے مطابق کسی بھی مہذب سیاسی جماعت کا اپنے سیاسی مفادات کا حصول بھی مہذب سیاسی انداز میں ہی ہونا چاہئے ۔