دمشق ( اے ایف پی ،این این آئی ، آ ن لا ئن )امر یکہ اور ترکی درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود شمال مشرقی شام میں ترکی کی بمباری سے 14 شہری ہلاک ہوگئے ۔ جنگ کے نگرا ں گر وپ المرصد کے مطابق ترک فضائی حملے اور مارٹر گولوں سے 14 شہری ہلاک ہوئے ۔ ادھر شمالی شام کے علاقے راس العین میں گولہ باری اور جھڑپیں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کرد فورسز کیخلاف ترکی کے آپریشن روکنے کیلئے امر یکہ اور ترکی کے درمیان معاہدے کو شامی حکومت نے مسترد کردیا ہے ۔ ادھر شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ترک جارحیت کا تمام تر ممکن ذرائع سے جواب دیا جائے گا ۔ اے ایف پی کے مطابق یو رپی اور امریکی سیاسی رہنما ئوں نے شمالی شام میں جنگ بندی کے باوجو د تر کی کی طر ف سے تازہ حملو ں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں سے کشیدگی مزید بڑھے گی ۔