لاہور( کرائم رپورٹر ) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکووں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوو ں نے گھر میں گھس کر اظہر اقبال کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 10ہزار مالیت کی 65ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ سے ڈاکو اسد اﷲ سے 45ہزار نقدی اور موبائل فون،ملت پارک میں عباس سے ڈاکو گن پوائنٹ پر25ہزار نقدی اور موبائل فون، ملت پارک سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عمران سے 14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ماڈل ٹاون اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ ساندہ،شادباغ اور نشتر کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔