پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا نے کہاہے کہ اس نے میزائل کے اپنے ایک تازہ تجربے میں متعدد میزائلوں کو ایک ساتھ فضا میں بھیجنے والا ایک بہت بڑا راکٹ لانچر استعمال کیا تھا۔ تازہ تجربے میں متعدد میزائل فضا میں بھیجنے والا راکٹ لانچر استعمال ہوااس نظام کا تجربہ کامیاب رہا اور اسے اب جلد ہی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بادجود شمالی کوریاکی حکومت نے اس ماہ کے دوران سمندر میں چوتھی مرتبہ میزائل داغے تھے ۔