ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بی سی بی نے جاری ڈھاکہ پریمئر لیگ کے دوران 4 جون کو بائیوسیکور ببل کی خلاف ورزی کی سماعت کے بعد محمڈن سپورٹنگ کلب کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈھاکہ میٹروپولیس (سی سی ڈی ایم) کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کاظم انعام احمد نے بتایا کہ کلب کے کپتان شکیب الحسن اس اجلاس میں شریک تھے ۔ کاظم احمد نے کہا کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم سے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔