لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے متروکہ وقف املاک کے سابق سربراہ آصف ہاشمی کی دو ریفرنسز میں سے ایک میں ضمانت منظور اوردوسرے میں مسترد کر دی ۔ آصف ہاشمی کیخلاف متروکہ وقف کے فنڈز کے ناجائز استعمال اور تعلیمی اداروں میں غیرقانونی تقرریوں کے الزام میں دو ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔عدالت نے ان کی فنڈز کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں ضمانت منظور جبکہ غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں مسترد کر دی، آصف ہاشمی ضمانت مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔