سری نگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی کی جدوجہد پر پاکستان کیخلاف واویلا کرنے والی بھارتی فوج ناکامی کے اعتراف پر مجبور ہوگئی۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے استعمال کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ طاقت کا اندھا دھند استعمال بھی کشمیریوں کوجھکا نہ سکا۔ بڑی تعداد میں نوجوان تحریک آزادی میں شامل ہورہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے بجائے مذاکرات کرنا ہوں گے ۔ کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی سے دور رہنا چاہیے جبکہ والدین پر یہ بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوعسکریت پسندی سے دور رکھ کرمعمول کی زندگی گزار نے کیلئے قائل کریں۔