بغداد ( اے ایف پی ) عراق کے شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد کی موت کے بعد پارلیمنٹ نے نینویٰ کے گورنر کو برطرف کردیا۔ عرا قی وزیراعظم عادل عبدل المہدی نے گزشتہ روز قانون سازوں سے نینویٰ کے صوبائی گورنر نوفل العاکوب کو غیرذمہ داری کی بنیاد پر برطرف کرنے کا کہا تھا۔ نینوی کے گورنر کے دو نائب وزرا کو بھی قومی اسمبلی میں رائے شماری کے دوران برطرف کیا گیا ہے ۔