غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی مسلسل وحشیانہ بمباری فلسیطنی قوم کے خلاف ننگی جارحیت ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری القدس، غزہ اور غرب اردن کے عوام کے خلاف ننگی جارحیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی مسلسل 14سال سے جاری ناکہ بندی بھی جارحیت کی ایک شکل ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے داخلی بحران کو غزہ کی پٹی میں منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ تاہم حماس صہیونی دشمن کی ہرسازش کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے ۔دریں اثناء قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر میں متعدد فلسطینی کسانوں کو اپنی زمینوں پر کام کرنے سے روک دیا۔