مکرمی !کراچی میں موجود بہت سے ادارے ایسے ہیں جو فلاحی کاموں میں پیشِ خدمت ہیں۔ انہی میں ایک ادارہ ایسا بھی ہے جو نہ کہ صرف فلاحی کاموں میں مصروف ہے بلکہ مستقبل کے معماروں کو بھی سنبھال رہا ہے مرچنٹ فاؤنڈیشن نامی ایک ادارہ جو 2017 ء میں قائم کیا گیا جس کے بانی نو عمر نوجوان ہیں۔ انہوں نے 2017ء میں ایک سڑک پر اسکول شروع کیا کیونکہ انکا ماننا یہ تھا کہ تعلیم کیلئے نہ تو اونچی عمارتوں کی ضرورت ہے نہ ہی پیسے کی بلکہ صرف اور صرف آپکی لگن اور نیت کی ضرورت ہوتی ہے کراچی میں یہ قائم کردہ اسکول جس کی شروعات 2 بچوں سے ہوئی تھی اور آج دیکھتے دیکھتے اسی اسکول میں آج 50 سے زائد بچے اس وقت زیرِ تعلیم ہیں اور انہی میں سے کچھ بچے آج سیکھ کر اچھے اسکولوں میںداخلہ لے چکے ہیں مرچنٹ فاؤنڈیشن کا یہ مشن رہا ہے کہ گلی محلوں کے وہ بچے جو پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔ ان کو مفت تعلیم دی جائے بنا کسی غرض کے کسی رکاوٹ کے اس کے علاوہ مرچنٹ فاؤنڈیشن اس مشکل وقت میں شہر کے اندر وہ سفید پوش لوگ جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے انکے گھروں میں جاکر انکی عزت نفس کو مجروح کیے بنا راشن تقسیم کرنے پر بھی مصروف ہے ان کا ماننا ہے کہ علم بانٹنے سے اور زیادہ بڑھتا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ایسے اسکول ہر گلی محلوں میں بنائیں تاکہ اس ملک کہ ہر غریب بچہ بنا کسی رکاوٹ کے تعلیم سے آشنا ہو سکے۔ (کاوش میمن ، وفاقی اردو یونیورسٹی)