لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی نیب لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی جس میں نیب لاہور کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی،عدالت نے باور کرایا کہ بادی النظر میں نیب نے عدالت کی کوئی توہین نہیں کی اور ایسے میں توہین عدالت کی درخواست کا کوئی جواز نہیں،توہین عدالت کی درخواست واپس لیں یا پھر یا عدالت جرمانہ کرے ۔ وکیل نے بتایا نیب نے ابھی تک آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس عدالت میں پیش نہیں کیا ،متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے ۔